?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل چوتھے ہفتے تنزلی کے بعد 4 ارب 20 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں، جس سے بمشکل ایک مہینے کی کنٹرولڈ درآمدات کی جاسکتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 19 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہو گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 8 کروڑ 75 لاکھ ڈالر گر کر 5 ارب 54 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
ملک کے مجموعی ذخائر 9 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے، جن میں کُل 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تنزلی ہوئی۔
کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کے لیے ایک ایک ڈالر اہم ہے، جس سے شرح تبادلہ پر نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
زرمبادلہ میں حالیہ کمی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے کے لیے سخت شرائط لگا کر درآمدات پر سخت کنٹرول رکھا ہوا ہے۔
مالیاتی ماہرین کہتے ہیں کہ سخت کنٹرول کے 2 نتائج ظاہر ہوتے ہیں، درآمدات کرنے کے لیے درآمدکنندگان ڈالر غیرقانونی منڈیوں سے خریدنا شروع کر دیتے ہیں اور دوسری طرف بڑے پیمانے پر اشیا کی اسمگلنگ بھی شروع ہو جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی منڈیاں اسمگل شدہ ایرانی اور چینی مصنوعات سے بھری پڑی ہیں جبکہ بنگلہ دیش سے ٹیکسٹائل مصنوعات بھی آرہی ہیں۔
اشیا کی اسمگلنگ اور غیر قانونی منڈیوں سے ڈالر خریدنے کی وجہ سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کا فرق زیادہ ہو گیا ہے۔
یہ فرق 22 روپے تک پہنچ چکا ہے، جس کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اس بڑے فرق سے فائدہ اٹھانے کے سبب قانونی ذرائع کا استعمال کرنا روک دیا ہے، اپریل میں دوسرے ملک میں مقیم پاکستانیوں نے 29 فیصد کم ترسیلات زر بھیجیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈالرز کی آمد قانونی سے غیر قانونی ذرائع کی طرف منتقل ہوئی ہے۔
اگر یہ فرق برقرار رہتا ہے تو اسٹیٹ بینک آف پاکستان مجبور ہو جائے گا کہ وہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کرے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے دعوے بے نقاب؛ امریکی حملوں سے ایرانی ایٹمی پروگرام تباہ نہ ہو سکا، سی این این اور دیگر ذرائع کی تردید
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کا
جون
آرمی چیف کی مدت ملازمت پارلیمانی ایکٹ کے تحت 5 سال ہوئی، اسے توسیع نہیں کہہ سکتے، رانا ثنا اللہ
?️ 4 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ
ستمبر
بائیڈن کا غزہ میں تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز کا اعلان
?️ 3 جون 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں
جون
’اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی نے واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنایا‘
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: میٹا کی مقبول واٹس ایپ چیٹ سروس کے ایک عہدیدار
فروری
اسرائیل کے جرائم پر پردہ ڈالنے کا نیا طریقہ
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے غزہ میں
اکتوبر
یوکرین کیسے روس کی جاسوسی کرتا ہے؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے منگل (آج)
جولائی
نہ جانے ہم کب ناراض ہو کر حکومت چھوڑ دیں، خالد مقبول صدیقی
?️ 14 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پ)
دسمبر
پاکستان اور ایران کی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ ملک
اپریل