?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اسے چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
اطلاعات تھیں کہ پاکستان نے گزشتہ پیر کو چین کو ایک ارب ڈالر ادا کر دیے گئے جبکہ اسے 1.3 ارب ڈالر ادا کرنے تھے، وزیر خزانہ اسحق ڈار پُرامید تھے کہ ایک ارب ڈالر واپس مل جائیں گے۔
زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر اور بجٹ کے اقدامات کے بارے میں آئی ایم ایف کے تحفظات نے وزیر خزانہ کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں جنہوں نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کو سری لنکا کی طرح ڈیفالٹ ہوتے دیکھنا چاہتا ہے۔
ان تحفظات کے باوجود پاکستان اب بھی 6.7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام میں سے بقیہ 2.2 ارب ڈالر حاصل کرنے کے لیے پر امید ہے، جو 30 جون کو ختم ہو رہا ہے۔
دوسری طرف، اسحٰق ڈار نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا تھا کہ چینی ترقیاتی بینک 30 کروڑ ڈالر کا قرض جس کی ادائیگی 26 جون کو کرنا ہے، 30 جون سے پہلے دوبارہ فنانس ہو جائے گی۔
پاکستان دوطرفہ چینی قرضوں میں سے 4 ارب ڈالر کے اضافے کے لیے پر امید ہے جبکہ وہ دو طرفہ قرضوں کی میچورٹی کی مدت میں توسیع کے لیے بھی تیار ہے۔
اسلام آباد سعودی عرب کا 3 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر کا مقروض ہے، ماہرین کا خیال ہے کہ ان ممالک کے ساتھ بہتر مذاکرات کے ذریعے مجموعی طور پر 9 ارب ڈالر کے دو طرفہ قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ 6.7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے، اس سے قبل پاکستان کو 2 قسطوں کی مد میں تقریباً 2.2 ارب ڈالر حاصل کرنا ہیں، آئی ایم ایف نے مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں کیے گئے اقدامات پر سوالات اٹھائے ہیں جبکہ ریٹنگ ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج پر قائل کرنے کے لیے وقت ختم ہورہا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بریفنگ دیتے ہوئے اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ چین سے آج ایک ارب ڈالر آجائیں گے، چین کو جو ہم نے قرض واپس کیا وہ دوبارہ مل رہا ہے، چین کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت مکمل ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینک آف چائنا کے ساتھ بھی 30 کروڑ ڈالرز سے متعلق بات چیت چل رہی ہے، چین کے سواپ معاہدے کے تحت بھی ڈالرز آئیں گے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پکڑدھکڑ مزید تیز
?️ 21 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جنوری
مقبوضہ جموں وکشمیر: مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت، تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی
?️ 2 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
عالمی کپ میں فلسطین کا پرچم صہیونیوں کے لیے وبال جان
?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:عالمی کپ میں خاص طور پر مراکش کی قومی ٹیم کی
دسمبر
ایران کا شام میں امریکی فوجی اڈے کے کمانڈ سینٹر پر اچانک حملہ
?️ 17 جولائی 2026سچ خبریں: ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (سپاہ پاسداران) نے اعلان
جولائی
نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر کی بیٹی کا والدین پر جنسی زیادتی کا الزام
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے ایک خبر میں
اپریل
مسلم لیگ (ن) کی اسحٰق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنانے کی تجویز، پیپلز پارٹی کا عدم اتفاق
?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف وزیر خزانہ
جولائی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور صوبہ سندھ میں آئین کی دفعہ 144 نافذ
?️ 24 مئی 2022اسلام آباد/لاہور/کراچی(سچ خبریں)پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کیے گئے لانگ
مئی
پی ٹی آئی ملازمین کے خلاف فنڈنگ کیس میں ثبوت موجود: دستاویز میں انکشاف
?️ 9 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے ان ملازمین کی ایک دستاویزی
فروری