اسٹیٹ بینک کا شرح سود 100 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 21 فیصد کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا جس کے بعد شرح سود 21 فیصد پر پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زری پالیسی کمیٹی نے آج اپنے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 100 بیسس پوائنٹس اضافہ کر کے21 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ مارچ 2023 میں مہنگائی میں مزید 35.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل قریب میں اس کے زائد رہنے کی ہی توقع ہے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ گوکہ مہنگائی کی شرح بلند تر رہے گی لیکن تاہم یہ اشارے ملے ہیں کہ مہنگائی کی توقعات ایک یکساں سطح پرآتی جا رہی ہے، کمیٹی آج کے فیصلے کو قیمتوں کے استحکام کا مقصد حاصل کرنے کے لیے اہمیت کے حامل وسط مدتی ہدف کے گرد مہنگائی کی توقعات کو برقرار رکھنے کی جانب اہم قدم کے طور پر دیکھتی ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ پاکستان کامالی شعبہ زیادہ تر مستحکم ہے جبکہ معاشی سرگرمیوں میں مسلسل اعتدال آتا جارہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیاکہ اب تک ایسی تین اہم پیشرفت نوٹ کیں جن کے کلی اقتصادی منظرنامے پر مضمرات ہوں گے، پہلی یہ کہ جاری کھاتے کا خسارہ خاصی حد تک کم اور اتنا کم ہوا ہے جس کی توقع نہ تھی اور اس کی بڑی وجہ درآمدات کو قابل لحاظ حد تک محدود کرنا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے دوسری وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے یوسیعی ای ایف ایف پروگرام کے تحت نویں جائزے کی تکمیل کے لیے خاصی پیرفت ہو چکی ہے جبکہ تیسری بینکاری کے عالمی نظام میں حالیہ تناؤ سے بین الاقوامی سیالیت اور مالی صورتحال مزید سخت ہوئی ہے، ان حالات نے پاکستان جیسی ابھرتی ہوئی معیشتوں کیلئے سرمائے کی بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی میں مشکلات بڑھا دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں زری پالیسی کمیٹی موجودہ زری پالیسی موقف کو مناسب سمجھتی ہے اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ آج کے فیصلے اور گزشتہ فیصلوں کی مجموعی زری سختی سے اگلی آٹھ سہ ماہیوں کے دوران مہنگائی کے وسط مدتی ہدف کے حصول میں مدد ملے گی۔

تاہم کمیٹی نے یہ بات محسوس کی کہ عالمی مالی صورتحال سے منسلک غیریقینی کیفیت اور سیاسی صورتحال اس تجزیے کے لیے خطرات کا سبب بن سکتی ہے۔

حقیقی شعبے کی بات کی جائے تو اقتصادی سرگرمی کے بارے میں ملنے والے اعدادوشمار مسلسل وسیع البنیاد سست روی کی عکاسی کرتے ہیں۔

بیرونی شعبے کی بات کی جائے تو فروری 2023 میں جاری کھاتے میں صرف 7کروڑ 40لاکھ ڈالر کا خسارہ دیکھا گیا اور جولائی تا فروری مالی سال 23 میں مجموعی خسارہ اب 3.9ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں تواتر سے اضافہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل دو مارچ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 300 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر کے 20 فیصد کردی تھی جو 1996 کے بعد بلند ترین شرح تھی۔

اس سے قبل 23 جنوری کو بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد شرح سود 17 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔

اس سے پہلے گزشتہ سال 25 نومبر 2022 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد شرح سود 16 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی ریاست اور فرانس کے درمیان شدید کشیدگی 

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے

عراق میں امن کی بحالی سے سعودی میڈیا پریشان

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:عراق میں کرفیو کی منسوخی اور اس ملک بالخصوص بغداد اور

امریکہ نے چین کو دنیا کی سلامتی کے لیئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اہم قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

?️ 25 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے چین کو دنیا کی سلامتی کے لیئے

نیتن یاہو اسرائیل کی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ بن چکے ہیں: صیہونی میڈیا

?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:اس کارروائی سے نیتن یاہو نے ظاہر کیا کہ وہ ہمارے

نیتن یاہو میں قتل و غارت کی پالیسی اپنانے کی ہمت نہیں / استقامتی محاذ پہلے سے زیادہ متحد ہے:عطوان

?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ آج استقامتی

وزیر خارجہ نے کشمیر کے مسئلہ پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھا خط

?️ 5 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے

فیصل ایدھی نے خط میں مودی کو کیا پیشکش کی

?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معروفی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور

سعودی اتحاد نے یمن کے تین ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی اتحاد نے منگل کی شام دعویٰ کیا کہ اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے