?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری رہا، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 466 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 11 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 466 پوائنٹس یا 0.66 فیصد بڑھ کر 71 ہزار 10 پر پہنچ گیا۔
تاہم مثبت رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 60 پوائنٹس یا 0.09 فیصد کمی کے بعد 70 ہزار 483 پر بند ہوا، جو گزشتہ روز 70 ہزار 544 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 9 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے تیزی کے رجحان کو ریکوڈک میں متوقع سعودی سرمایہ کاری کی مثبت خبروں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے نتیجے میں تیل اور گیس کے حصص کی کارکردگی مضبوط رہی۔
عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباسی نے بتایا تھا کہ کے ایس ای-100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 69 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔
ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں تیزی کی رجحان کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں ممکنہ طور پر دوطرفہ معاہدوں کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ 4 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل (3 اپریل) کے ایس ای-100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔
اس سے قبل 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
27 مارچ کو 100 انڈیکس 641 پوائنٹس فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 547 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
اس سے قبل 12 دسمبر 2023 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس کی بُلند سطح پر پہنچا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے نئے جاسوسی ٹول کی دریافت
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی مزاحمت کے انٹیلی جنس اور سیکورٹی یونٹس
مارچ
وزیر داخلہ کا آزاد کشمیر میں انتخابات کے بارے میں بڑا دعوٰی
?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جولائی
روس افریقہ کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ
اگست
ایسا لگتا ہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں، عمران خان
?️ 3 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا
مارچ
پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو: غزہ اور فلسطین کے معاملات پر تبادلہ خیال
?️ 22 اکتوبر 2025پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو: غزہ اور
اکتوبر
کیا اسرائیل ایک امریکی ریاست ہے
?️ 26 نومبر 2025 کیا اسرائیل ایک امریکی ریاست ہے امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے
نومبر
غزہ میں جنگ جاری رکھنے سے کیا فرق پڑے گا؟اسرائیلی جنرل کا اعتراف
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل کا کہنا ہے کہ جنگ کو
اکتوبر
پاکستان اور برطانیہ کا انسدادِ دہشتگردی و منشیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور برطانیہ کے مابین انسداد دہشتگردی اور
نومبر