اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 776 اضافے سے 65 ہزار پر

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں آج تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 776 پوائنٹس بڑھ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً ایک بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 776 پوائنٹس یا 1.21 فیصد اضافے کے بعد 65 ہزار 126 تک جا پہنچا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مثبت رجحان کاروبار کے اختتام تک منفی میں تبدیل ہو گیا تھا اور انڈیکس 312 پوائنٹس یا 0.48 فیصد تنزلی کے بعد 64 ہزار 349 پر آگیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل نئے سال کے پہلے روز کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا تھا، جب بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2210 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

انٹربینک مارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں آج انرجی کے حصص کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے، کیونکہ حکام گردشی قرضے کے مسائل کو حل کرنے کے بارے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب، ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے آج کی تیزی کو آزاد پاور پروڈیسرز (آئی پی پیز) کو فنڈز جاری کرنے کی وجہ قرار دیا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق ایک روز میں تاریخی طور پر یہ دوسرا بڑا اضافہ تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 674 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے قومی

آئندہ مالی سال 26-2025 کیلئے 7 ہزار 222 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ

?️ 20 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے

فرخ حبیب نے اپوزیشن  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ک نے

پاکستان کی آبی منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کو 30 کروڑ ڈالر کی درخواست

?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے کرم تنگی انٹیگریٹڈ واٹر ریسوس ڈیولپمنٹ منصوبے

پاکستان میں استحکام کی واپسی کا واحد راستہ الیکشن ہے:عمران خان

?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے نظربندی سے رہائی کے بعد

صوفیہ نے ماسکو کو پیوٹن کو بلغاریائی ہوائی راہداری استعمال کرنے کی اجازت دی

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: بلغاریہ کے وزیر خارجہ گئورگ جارجیف کا کہنا ہے کہ

یا پانچویں انتخابات یا نیتن یاہو کے بغیر کابینہ

?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:یامینا پارٹی کے رہنما نے نیتن یاہو کے بغیر کابینہ تشکیل

لیبیا میں امریکہ کے لیے کیا اہم ہے؟

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:تیل اب بھی تیل سے مالا مال ممالک، خاص طور پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے