اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 598 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی حد عبور

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے مسلسل دوسرے روز کاروبار میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 598 پوائنٹس اضافے کے بعد 65 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 10 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 598 پوائنٹس یا 0.93 فیصد اضافے کے بعد 65 ہزار 260 کی سطح تک جا پہنچا، جو گزشتہ روز 64 ہزار 661 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا تھا، جب بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2210 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

انٹربینک مارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں آج انرجی کے حصص کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے، کیونکہ حکام گردشی قرضے کے مسائل کو حل کرنے کے بارے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب، ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے آج کی تیزی کو آزاد پاور پروڈیسرز (آئی پی پیز) کو فنڈز جاری کرنے کی وجہ قرار دیا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق ایک روز میں تاریخی طور پر یہ دوسرا بڑا اضافہ تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

کابل میں داعش کے خلاف آپریشن کی تفصیلات؛ دو دہشت گرد ہلاک

🗓️ 28 فروری 2023سچ خبریں:افغانستان کے حکمراں ادارے کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس

نواز اور زرداری مل کر اسٹیبلشمنٹ کو ہمارے خلاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان

🗓️ 1 نومبر 2022گوجرنوالہ: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر کردی

🗓️ 12 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما فواد چوہدری نے

بشار الاسد نے ماسکو میں پناہ لی

🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک روسی ٹی وی چینل نے کریملن محل کا حوالہ

گلزار صاحب نے پہچان نہ پانے پر اظہار ندامت کیا، عدنان شاہ ٹیپو

🗓️ 20 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے

ریاض نے 8 یمنی افراد اور 11 اداروں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا

🗓️ 15 جون 2022سچ خبریں:   سعودی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے منگل کے روز دعویٰ کیا

شفاف انتخابات ایک چیلنج ہے

🗓️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} قوم کو اس وقت مجلس شوریٰ کے ایوانِ

خیبر پختوںخوا میں فوج نے 2 دہشت گرد ہلاک کر دئے

🗓️ 11 جنوری 2022خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسمٰعیل خان اور جنوبی وزیرستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے