کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رواں ہفتے کے آغاز میں بھی برقرار ہے، آج ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 676 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 2 بج کر 4 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 676 یا 1.15 فیصد اضافے کے بعد 59 ہزار 763 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 59 ہزار 86 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر مارکیٹ سیکورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ بینکنگ سیکٹر میں زیادہ دلچسپی دیکھی گئی کیونکہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے،
خیال رہے کہ 24 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 59 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 186.51 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔
22 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا تھا۔
اسی طرح 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے شمال میں ایک فلسطینی بچے کا جمنا اور شہداء کی لاشوں پر کتوں کا حملہ
دسمبر
فرانس میں پنشن سسٹم میں اصلاحات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے
فروری
اسرائیل کی معیشت کو حزب اللہ کا جھٹکا
جنوری
کیا بائیڈن ہی کو اگلا امریکی صدر ہونا چاہیے؟روس کیا کہتا ہے؟
فروری
ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کا امریکہ میں فلسطینی حامی طلباء کے نام خط
مئی
میں عراق واپس جاؤں گی: صدام کی بیٹی
فروری
غزہ جنگ کے بارے میں امریکی تجویز پر صیہونیوں کا ردعمل
مارچ
صدر پاکستان نے جغرافیائی اور سیاسی تنازعات کو عالمی امن کیلیے خطرہ قرار دے دیا
ستمبر