اسموگ تدارک کیس: حکومت اعلان کرے زرعی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی نہ بنائی جائیں، جسٹس شاہد کریم

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے صوبے میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ اعلان کرے کہ زرعی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی نہ بنائی جائیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی، دورران سماعت عدالت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جیسے واپس آئیں تو آپ کو اسموگ پر لانگ ٹرم پالیسی پر بات کرنی چاہیے۔

جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ کم از کم 10 سالہ پالیسی بنانی چاہیے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحٰق نے جواب دیا کہ ہم نے پنجاب میں الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے بجٹ مختص کردیا ہے۔

اس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ حکومت کا یہ اقدام تو بہت اچھا ہے، ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحٰق نے کہا کہ اگلے سال جون سے قبل یہ بسیں روڑز پر ہوں گی، ہم فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات بھی کررہے ہیں، سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں، ہم بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت کو چاہیے اعلان کرے کہ ایگری کلچر لینڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی نا بنائی جائیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ہم لینڈ ایکوزیشن ایکٹ پر کام کررہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ زیر زمین پانی محفوظ کرنے والا ایک پودہ ہے جس کو زیادہ سے زیادہ لگایا جائے، 10 مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی قرار دیا جائے۔

ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ زمینی سطح کا ٹمپریچر بھی بڑھا ہے، ہم اس پر بھی کام کر رہے ہیں، اربن فاریسٹ کے لیے کام شروع ہے مارچ میں عدالت کو اس کی رپورٹ دیں گے، اسموگ کے حوالے سے پنجاب حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، نہ صرف اقدامات کیے جا رہے ہیں بلکہ ان کی مانیٹرنگ کے ساتھ اس کو بہتر بھی کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت دی کہ آپ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ماڈل کو دیکھ کر عدالت کی معاونت کریں۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کیس پر کارروائی اگلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر دوبارہ عملدرآمد رپورٹس پیش کی جائیں۔

واضح رہے کہ ملک کا دوسرا بڑا شہر لاہور مسلسل کئی روز سے شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں ہے، دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر رہا، 14 نومبر رات 9 بجے بھی شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1069 پر تھا جب کہ اس وقت ملتان کا 540 اور راولپنڈی کا ایئر انڈیکس 449 کی سطح پر موجود تھا جو کہ صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

2 روز قبل ڈان کی خبر کے مطابق سائنسی جریدے ’سائنٹیفک رپورٹس‘ میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا تھا کہ فضائی آلودگی سے سر اور گردن میں کینسر ہوسکتا ہے۔

اس تحقیق کی قیادت وین اسٹیٹ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے شعبہ اوٹولیرینگولوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جان کریمر اور شعبہ اوٹولیرینگولوجی کے میڈیکل ریزیڈنٹ جان پیلمین نے کی تھی۔

اس حوالے سے پروفیسر جان کریمر نے کہا تھا کہ ’فضائی آلودگی پر اس سے قبل بھی تحقیق کی جا چکی ہے لیکن اس کے اثرات زیادہ تر نظام تنفس کے نچلے حصے میں کینسر سے جڑے ہوئے تھے۔

اس سے ایک روز قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسموگ کو سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے 2 لاکھ 50 ہزار قبل از وقت اموات کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ ہمارا خود کا پیدا کردہ ہے، اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں عالمی ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کے نمائندے عبداللہ فادل نے کہا تھا کہ پنجاب کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر ایک کروڑ سے زائد بچے اسموگ کے خطرے سے دو چار ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کورونا ویکسین کی بھاری مقدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا

?️ 9 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان

اسرائیلی فوجی غزہ میں رکنے کے لئے تیار نہیں 

?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا ہے کہ بند دروازوں

نیویارک ٹائمز: ٹرمپ کے حامی وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائیوں سے پریشان ہیں

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے اپنے ایک نوٹ میں لکھا ہے

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی، وزیر اعظم تین ناموں میں سے ایک کو منظوری دیں گے

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی

لبنانی پارلیمانی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے:لبنانی وزیر اعظم

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا کہ کسی نے

نائجر کی فوجی کونسل نے فرانسیسی سفیر سے کیا کہا؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: جبکہ ECOWAS گروپ نے اعلان کیا کہ اس کا نائجر

اداکارہ مریم نور ایک دن کی وزیر اعظم بنیں تو پہلا کام کیا کریں گی؟

?️ 16 جون 2023 کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مریم نور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں

پاک بھارت کشیدگی؛ وزیرخارجہ کی قیادت میں مشاورتی وفد چین بھیجنے کا فیصلہ

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے