?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں 342 کا بیان آج بھی ریکارڈ نا ہوسکا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت جج صہیب بلال رانجھا نے کی، علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔
بعد ازاں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ 3 مئی کو وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس میں تمام گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی تھی۔
29 اپریل کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں اگلی سماعت پر شہادتیں مکمل کرنے اور جرح کرنے کی ہدایت کردی تھی۔
27 اپریل کو وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ 7 مارچ کو اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب کا مقدمہ دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا تھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو اشتہاری قرار دینے کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2016 میں، اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بنی گالہ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی گاڑی سے 5 کلاشنکوف اسالٹ رائفلز، ایک پستول، چھ میگزین، ایک بلٹ پروف جیکٹ، شراب اور آنسو گیس کے تین گولے برآمد کیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے پولیس کے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دو لائسنس یافتہ کلاشنکوف رائفلوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے، اور گاڑی میں اسلحہ کا لائسنس موجود تھا۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ شراب کی بوتل میں شہد لے کر جا رہے تھے جسے پولیس اہلکاروں نے ضبط کر لیا۔


مشہور خبریں۔
شہباز شریف، حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں 11 جون تک ضمانت میں توسیع
?️ 4 جون 2022لاہور(سچ خبریں)عدالت نے 16 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم
جون
ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے قومی اسمبلی کی قرارداد قابل عمل نہیں، اسحٰق ڈار
?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واضح طور پر اعلان
جون
ٹرمپ نے وزارتِ تعلیم کیوں ختم کی؟ امریکہ کے اندر نیا تنازعہ
?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایک انتہائی
مارچ
محکمہ صحت کی ناقص حکمت عملی ڈینگی پھیلنے کی اصلی وجہ
?️ 9 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کی وجہ سے دو سالوں سے ڈینگی پر
اکتوبر
ہم امریکہ کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کر رہے ہیں : طالبان
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر
فروری
میانمار کی باغی فوج نے احتجاج کرنے والے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا
?️ 10 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے احتجاج کرنے والے ہزاروں
مئی
پاکستان ایئر فورس کو خراج تحسین: یومِ دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 1965کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے
ستمبر
35 فیصد امریکی چاہتے ہیں کہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو منسوخ کر دیا جائے
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: پولیٹیکو اور مارننگ کنسلٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے کے مطابق
اکتوبر