اسلامی نظریاتی کونسل کی مسجد نبوی ﷺ واقعے کی مذمت

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے 27 رمضان المبارک کو مسجد نبوی میں غنڈہ گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدس مقام کی صریح بے حرمتی ہے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اس واقعہ کی مذمت کی جانی چاہیے جس نے تمام مسلمانوں کو دکھ پہنچایا۔

سی آئی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک کو ایک نئے سیاسی چارٹر کی ضرورت ہے جس کے تحت تمام سیاسی جماعتیں نظریہ پاکستان کے پیغام پر متفق ہوں اور لوگوں میں نفرت اور عدم برداشت پیدا کرنے اور مذہب کی توہین کی بجائے سیاسی اختلافات کو قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم اپنے اختلافات کو اس حد تک لے جانا ہمارے لیے باعث شرم ہے کہ خانہ کعبہ کے بعد دوسرے معزز ترین مقام کے تقدس کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک میں رواداری اور شائستگی کے کلچر کو فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو اس حد تک نہ بڑھایا جائے کہ لوگ مسجدوں اور گلیوں میں جھگڑنے لگیں۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں اونچی آواز میں بات کرنا منع ہے اور اس طرح کے واقعات کو حرمت کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے نہ صرف اسلامی مقامات اور مقدسات کی بے حرمتی کو شریعت کے اصولوں کے خلاف قرار دیا تھا بلکہ کونسل کے مذہبی ماہرین دوسرے مذاہب کے مقدس مقامات کی خلاف ورزی کو بھی حرام قرار دے چکے ہیں۔

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مشہور خبریں۔

معاوضہ نہ دینے پر ہمایوں سعید کی پروڈکشن کا ڈراما چھوڑا، نادیہ افگن

🗓️ 15 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے

کشمیریوں کو ماہ رمضان میں بھی سکون نصیب نہیں، بھارتی فوج نے تلاشی آپریشن شروع کردیا

🗓️ 20 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو ماہ رمضان میں

تقریباً 70 فیصد ریپبلکن بائیڈن کے مواخذہ کے خواہاں

🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں: بائیڈن کی صدارت کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد، غیر ملکی،

کارکن دینی مدارس بل پر اسلام آباد مارچ کیلئے تیار رہیں، مولانا فضل الرحمٰن

🗓️ 9 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل

منصور ہادی کی حکومت کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے یمنی جنگ کو بے فائدہ قرار دیا

🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:  مشاورتی کونسل کے چیئرمین احمد عبید بن دغر اور مستعفی

چارباغ سے اہم دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار کرلیا گیا، آئی جی خیبرپختونخوا

🗓️ 5 جون 2023پشاور: (سچ خبریں) آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور نے کہا ہے

وزیراعلیٰ کے خلاف اعتماد کے ووٹ سے قبل اہم پیش رفت کا امکان

🗓️ 20 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی سیاست میں گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور

ایس بی سی اے نے رہائشی پلاٹس پر تجارتی اور تفریحی سرگرمیوں کی اجازت دے دی

🗓️ 30 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے شہر بھر میں رہائشی علاقوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے