?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار فدا اللہ کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔دوران سماعت فدا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے کیونکہ انہوں نے اپنے خطاب میں اپنے 16 رکن قومی اسمبلی کے بک جانے کا انکشاف کیا تھا۔
انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کے حوالے سے کہا کہ شیخ رشید نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ وہ بکنے والے 16 رکن قومی اسمبلی کون ہیں۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ شیخ رشید نے تسلیم کیا تھا کہ اگر نام لے لیا تو تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوجائے گی۔جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہاں سیاسی تقریر نہ کریں بلکہ قانونی حوالہ پیش کریں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کہاں کے رہائشی ہیں اور وہاں کے رکن اسمبلی کس جماعت سے ہیں؟وزیر اعظم عمران خان اور شیخ رشید کو نااہل قرار دینے والے درخواست گزار فدا اللہ نے کہا کہ میں لکی مروت سے ہوں اور رکن اسمبلی مسلم لیگ (ن) سے ہیں۔بعدازاں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار فدا اللہ کی درخواست مسترد اس ریمارکس کے ساتھ مسترد کی کہ ان سے کہیں کہ وہ درخواست دائر کریں۔
خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ عدالت کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کی گئی ہو۔24 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں بیٹی ظاہر نہ کرنے کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کردی تھی۔درخواست میں صادق اور امین نہ ہونے کی بنیاد پر عمران خان کی تاحیات نااہلی کی استدعا کی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
امریکی فوج کی حالت؛امریکی میگزین کی رپورٹ
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: ہل میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
اگست
صیہونی ریجنٹ کے الیکٹرانک ادائیگی کے نظام پر ہیکرز کا حملہ
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے بدھ کی شام ایک رپورٹ میں انکشاف
مئی
سپریم کورٹ کو غیرفعال کردیا گیا، جب جج کا تقرروتبادلہ ایگزیکٹو کرے گا تو وہ انصاف کیسے دے گا؟ اسد قیصر
?️ 19 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے راہنما اسد قیصر نے
نومبر
پنجاب کے ہر گھر کو صحت کارڈ میسر ہوگا
?️ 31 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس لاہور میں خصوصی تقریب کے
دسمبر
2014 جیسی کوئی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم
?️ 8 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق
اکتوبر
برطانوی فوجی پولیس کے ڈھانچے کے اندر عصمت دری، ذلت اور خاموشی کے کلچر کو بے نقاب کرنا
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: ایک برطانوی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایک چونکا دینے والی
مئی
عید الاضحی پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان
جولائی
آرمینیائی مظاہروں میں تقریباً 100 افراد زخمی
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: آرمینیا کی وزارت صحت نے آج صبح اعلان کیا کہ
جون