اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ: شہباز گل نے اپوزیشن کو ایک بار پھر الیکشن ریفارم کی دعوت دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ: شہباز گل نے اپوزیشن کو ایک بار پھر الیکشن ریفارم کی دعوت دے دی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق یوسف رضا گیلانی کی درخواست ہائی کورٹ سے مسترد ہونے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن جماعتوں کو حیران کن مشورہ دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر الیکشن ریفارم کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی جانب سے  صادق سنجرانی کو ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی ہے۔ عدالت کے تحریری فیصلے پر ڈاکٹر شہباز گل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ یہی ہے کہ جمہوریت کا احترام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ سے آپکو ریلیف ملا اور اسلام آباد میں فیصلہ آپکی خواہش کے خلاف ہوا، اب احترام دونوں فیصلوں اور دونوں عدالتوں کا کریں، آئیں ایک اور موقع ہے، وزیراعظم کی الیکشن ریفارمز کی دعوت قبول کریں اور اس پر کام کریں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا ہے اور عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں صادق سنجرانی کو ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی اور کہا کہ عدالت توقع رکھتی ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا اور پارلیمنٹ کےمسائل پارلیمنٹ کے اندر ہی حل کیے جائیں گے، آرٹیکل 69 کےتحت عدالت اس معاملےمیں مداخلت نہیں کر سکتی، چیئرمین سینیٹ الیکشن سینیٹ کا اندرونی معاملہ ہی ہے، الیکشن کا ساراعمل ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

مشہور خبریں۔

مشرقی شام میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع دیر الزور صوبے میں 2

افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی ڈھکی چھپی نہیں۔ طارق فضل چودھری

?️ 26 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا

میری پیدائش کے بعد ایک مہینے تک میرے والد نے میرا چہرہ نہیں دیکھا، بھارتی اداکارہ نے بتائی وجہ

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:بھارتی اداکارہ و ماڈل کرشمہ تنا نے انکشاف کیا ہے کہ

صارفین کی سہولت کے لئےگوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ

?️ 21 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کی غرض سے گوگل

لبنان میں اسرائیل کا داخلہ ممنوع :حزب اللہ

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی طرف سے لبنانی فوج کی مدد کی پیشکش

خانہ خدا کے 15 لاکھ سے زائد عرفات پہنچے

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: عیدالاضحیٰ کے موقع پر سعودی کیلنڈر کے مطابق 9 ذی الحج

اسرائیل اور داعش کا مشترکہ ہدف شام کے بحران کو طول دینا ہے: بسام الصباح

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بسام صباغ نے اعلان کیا

روسی تیل کی پہلی کھیپ ایک ماہ کے اندر پہنچ جائے گی، مصدق ملک

?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے