?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت میں معرکہ حق اور 78 ویں جشن آزادی کی تقریب ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق جناح سپورٹس سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔ معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، سینئر وزیر مریم اورنگزیب شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری بھی موجود ہیں۔ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف سمیت دوست ملکوں کے سفرا، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہیں۔
تینوں مسلح افواج پر مشتمل بینڈ نے شاندار مارچ پاسٹ کرکے شاندار عملی مظاہرہ کیا، پاک آرمی، پاک بحریہ، فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں، پنجاب رینجرز اور ایف سی خیبرپختونخوا کے دستے نے بھی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ قومی پرچم کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر پُرتپاک استقبال کیا، علم بردار دستے نے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا، حاضرین نے کھڑے ہو کر قومی پرچم کو سلامی دی۔
معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب میں آذربائیجان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی شرکت کی اور شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، لاہور سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں 14 اگست یومِ آزادی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اہم سرکاری و نجی عمارات کو قومی پرچم، جھنڈیوں اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ملک میں ہر کسی کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری
?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور
ستمبر
ہم امریکہ سے ہتھیار خریدنے کے لیے بڑے معاہدے پر کام کر رہے ہیں : زیلنسکی
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادمیر زلنسکی کا کہنا ہے کہ ملک
ستمبر
فواد چوہدری نے نوازشریف کی بیماری کو ڈرامہ قرار دیا
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز
جنوری
اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات، تجارت، توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کی
مئی
الجزیرہ نیٹ ورک کی جانب سے صیہونی حکومت کی مذمت
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ احمد اللوح
دسمبر
فن لینڈ یوکرین کو فوجی امداد بھیجتا ہے
?️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں: فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین جن کا ملک
ستمبر
ٹرمپ سے امریکی عوام نا مطمئن، وجہ؟
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بمنظوری امریکی سروے کے مطابق انتخابات میں ووٹ دینے کے اہل
ستمبر
پوپ فرانسس نے اسرائیل کے لیے کون سا لفظ استعمال کیا؟
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک بار پھر اسرائیل کی
دسمبر