لاہور کیلئے شہباز سپیڈ، کراچی کیلئے سلو ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ بلاول بھٹو

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور کیلئے شہباز سپیڈ، کراچی کیلئے سلو ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئے، وزیراعظم سے کہیں گے کہ کے فور منصوبے پر کام جلد مکمل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاری کو پانی پہنچانے کے لیے پی سی ون منظور ہو چکا ہے، حب ڈیم سے نئی کینال کے ذریعے کراچی کو پانی ملے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جیالوں نے نفرت، تقسیم، دہشت گردی کا مقابلہ کیا، جیالوں نے آمروں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادتیں دیں، کراچی کے عوام نے ہمیشہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی، بھارت مزید بزدلانہ حرکتیں کر رہا ہے، بھارت انتہا پسندوں کی سہولت کاری کر رہا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نیتن یاہو کی طرح سازش کر کے پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے، ہم نریندر مودی کو پیغام دیتے ہیں کراچی والے سندھو کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہم ان کا سفارتی سطح اور جنگ کے میدان میں بھی مقابلہ کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت ہر میدان میں ہار کا سامنا کر رہا ہے، بھارت شکست کھا کھا کر بہت شرمندہ ہو رہا ہے، ایک طرف بھارت انتہا پسندوں اور شرپسندوں کو سہولتیں دے رہا ہے، دوسری طرف مودی نے نیتن یاہو کی نقل کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف پانی روکنے کی سازش کی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت نے غیرقانونی طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، بھارت کو سندھ طاس معاہدے پرعملدرآمد کرنا پڑے گا ورنہ کراچی والے بھارت سے 6 کے 6 دریا چھین کر پانی عوام تک پہنچائیں گے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ نے پیوٹن کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مبارکباد دی!

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن

مون سون؛ سندھ میں بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

?️ 19 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے مون سون بارشوں میں ممکنہ حادثات

نوری المالکی وزارتِ عظمیٰ کے واحد امیدوار ہیں:ولید الاسدی

?️ 24 فروری 2026نوری المالکی وزارتِ عظمیٰ کے واحد امیدوار ہیں:ولید الاسدی عراق کے اتحادِ

دیر الزور میں امریکی اڈے پر دھماکوں کے بارے میں متضاد خبریں

?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے شام کے دیر الزور کے شمال میں مشتبہ

اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی فیفا اور یوفا رکنیت معطل کرنے کی کوششیں شروع:اردن

?️ 28 ستمبر 2025 اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی فیفا اور یوفا رکنیت معطل کرنے کی

وسیع معلومات کا خزانہ ہیکرز کے ہاتھوں لگا؛صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی حکومتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ تین سرکردہ صیہونی

صیہونیوں کی الجزیرہ چینل کی نشریات روکنے کی کوشش،وجہ؟

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ کی نشریات روکنے کی قابضین کی

اسرائیل کو حزب اللہ کے میزائلوں سے بچانے کے لیے امریکہ کی جدوجہد

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ میں صہیونی ٹھکانوں کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے