اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ، وکلا کی منگل کو ملاقات کرانے کا حکم

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیملی اور وکلا کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منگل کے روز ملاقات کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کی۔

عمران خان کے وکیل فیصل فرید چوہدری، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم اور ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز ملاقات کا شیڈول تھا لیکن میٹنگ نہیں کرائی گئی، مجھے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ روڈ بلاک تھی جس سے عام لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں، اسد قیصر، شبلی فراز کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ انہوں نے اس توہین عدالت کے کیس میں جواب جمع کرایا ہے، انہوں نے اپنے جواب میں واضح کیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق تین کوآرڈینیٹرز ہیں، جبکہ انہیں کوئی لسٹ نہیں دی گئی کہ یہ 6 لوگ ملنا چاہتے ہیں۔

وکیل فیصل فرید چوہدری نے کہا کہ انتظار پنجھوتھا کوآرڈینیٹر تھے جو لاپتا ہوئے تھے، انہوں نے لسٹ دی تھی۔

جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں لسٹ نہیں دی، یہ کہہ رہے ہیں لسٹ دی ہے، آپ یہ بتائیں ان کی میٹنگ کب کرائیں گے؟ یہ لسٹ آپ کو ابھی دیتے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ ان کے ڈاکٹر دن میں تین دفعہ بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرتے ہیں، جمعرات کو فیملی، وکلا اور ڈاکٹر ز کے لیے مختص ہے، بدھ کا دن سیاسی رہنماؤں اور دوستوں کے لیے ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اگلے ہفتے ملاقات ہوگی، کیونکہ ایس او پیز طے ہوچکے ہیں، عدالتی حکم کے مطابق تین کوآرڈینیٹر مقرر ہوئے تھے، انہوں نے 6، 6 نام دینے تھے جو ملنے جا سکتے ہیں۔

جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کون کرے گا؟ جیل حکام اور بانی پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر کے درمیان تنازع سامنے آیا ہے، عمران خان فیملی، دوستوں، وکلا جن سے وہ ملنا چاہتے ہیں وہ لسٹ عدالت میں جمع کرائیں گے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے لسٹ لے کر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھیجیں گے، امید ہے اس سے جیل حکام اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا کے درمیان تنازع ختم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کمیشن تشکیل دیں گے، وہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملے گے۔

عدالت نے فیملی اور وکلا کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منگل کے روز ملاقات کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے آنے والی لسٹ کی کاپی پی ٹی آئی کے سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو بھی بھیجنے کی ہدایت کردی۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ کا ووٹ کا کس طرح مسترد ہوتا ہے؟

🗓️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں چیئرمین کے

قدامت پسندوں کو بچانے کے لیے سنک کی آخری کوشش

🗓️ 12 جون 2024سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم رشی سنک انتخابات کے موقع پر ایک منصوبہ

صیہونی مسٹر سکیورٹی کا خوفناک زوال

🗓️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو کی تیسری بار اقتدار میں

مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی حکمت عملی میں تبدیلی

🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: فلسطین کی حمایت میں امریکی طلباء کا اضافہ اور عرب

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کو عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت

🗓️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام

ٹرمپ کے پروپیگنڈے پر طالبان کا ردعمل

🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ غیر

سابق گورنر سندھ کا اہم اعلان

🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے جلد پاکستان

ہم امام جعفر صادق علیہ السلام کا احترام کرتے ہیں: سینئر طالبان عہدیدار

🗓️ 28 مئی 2022سچ خبریں:   طالبان کے پہلے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے