اسلام آباد ہائیکورٹ: نیب سزا یافتہ کیلئے 10 سالہ نااہلی کی مدت پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سزا یافتہ کی نااہلی مدت 10 سال کرنے کی اپیل پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔

سزا یافتہ کی نااہلی مدت 10 سال کرنے کی نیب اپیل پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل آج عدالت میں پیش نہ ہوسکے، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل سے جواب مانگا گیا تھا، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں اٹارنی جنرل؟

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وہ ابھی پہنچے نہیں ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نہیں پہنچ سکے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آج آخری دن ہے، وقت دینا مقصد ہوتا ہے، انتظار کرنا مقصد نہیں ہوتا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اٹارنی جنرل و ایڈیشنل اٹارنی جنرل آئیں گے تو ٹھیک، ورنہ ہم فیصلہ دے دیں گے۔

نیب پراسیکیوٹر نے فائق علی جمالی کی سزا سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نیب کیس میں سزا یافتہ کی نااہلی 10 سال ہونی چاہیے، جو سزا آرٹیکل 63 (ون) (ایچ) میں ہے وہ جنرل نیچر کی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ جبکہ جو سزا 15 (اے) نیب آرڈیننس کی ہے وہ سیکشن 9 کے اندر آتی ہے، نیب کیس کی 15 (اے) کی نا اہلی پہلے 21 سال کی تھی، جس کو اسفندیار ولی کیس میں سپریم کورٹ نے کم کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے اور فریقین سے 63 (ون) (ایچ) اور نیب سیکشن 15 (اے) پر دلائل طلب کر لیے۔

خیال رہے کہ 4 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے سزا یافتہ کے لیے نااہلی کی مدت 5 سال کے بجائے 10 سال کردی۔

نیب کیسز میں سزا یافتہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر فائق جمالی کی اہلیت کے خلاف نیب کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

مشہور خبریں۔

منیب بٹ نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سنا دیں

?️ 13 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے بھارتی منہ پھٹ،

ہمیں ایماندار ججز چاہئیں، عمران دار نہیں، مریم نواز

?️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز

1986 میں شبوا کی جھڑپوں میں داعش اور اماراتی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:  خدا کی مدد سے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں پچھلے

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان

?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر بطور سینیٹر مستعفی

گرفتار فلک جاوید سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سوشل میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کیخلاف بیانیہ

غزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کے نتائج واضح ہو رہے ہیں۔ فوج میں ایک بڑا ردوبدل

?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 کو سدرن کمانڈ میں

ایران کے ساتھ مذاکرات پھر سے شروع کرنے کے لیے تیار ہیں: امریکہ

?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ

صیہونی سفیر کی لندن میں بھی خیر نہیں، وجہ؟

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں برطانوی شہریوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے