اسلام آباد ہائیکورٹ: بینکوں کے منافع پر عائد 40 فیصد ونڈ فال ٹیکس معطل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ 2 برس کے دوران بینکوں کو غیر ملکی زرمبادلہ کے لین دین سے حاصل ہونے والے منافع پر عائد کردہ 40 فیصد ٹیکس(ونڈ فال ٹیکس) کا اطلاق معطل کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ٹیکس کی معطلی کے حوالے سے تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے جاری اضافی ٹیکس سے متعلق ایس آر او بھی معطل قرار دے دیا۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ یہ اضافی ٹیکس نگران حکومت کی جانب سے لگایا گیا ہے لیکن ٹیکسیشن کے معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سیکشن 99 ڈی کے تحت اضافی ٹیکس کے اطلاق کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی میں پیش کرنا ضروری ہے اور نوٹیفکیشن کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا ہونا ضروری ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ اگر قومی اسمبلی موجود بھی ہے تو عین ممکن ہے کہ اضافی ٹیکس کے نوٹیفکیشن کی حمایت نہ کرے، اگر قومی اسمبلی اضافی ٹیکس کی حمایت نہیں کرتی تو ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

عدالت نے کہا کہ ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کا ایس آر او آئندہ سماعت تک معطل کیا جاتا ہے اور درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں، اب آئندہ سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نگران حکومت نے گزشتہ 2 برس کے دوران بینکوں کو غیر ملکی زرمبادلہ کے لین دین سے حاصل ہونے والے منافع پر 40 فیصد ٹیکس عائد کردیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بینکوں نے 2021 اور 2022 کے دوران روپے اور ڈالر کی سٹہ بازی پر مبنی تجارت سے 110 ارب روپے کا بھاری منافع کمایا گیا تھا جس پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا تھا اور اسی کے پیش نظر نگران حکومت کی کابینہ نے ونڈ فال ٹیکس کی منظوری دی تھی۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ایک تجویز کی منظوری دی، جس میں کہا گیا ہے کہ فنانس ایکٹ 2023 کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2021 میں سیکشن 99 ڈی متعارف کرایا گیا تاکہ بینکوں کے منافع پر ونڈ فال ٹیکس عائد کیا جا سکے۔

نگران حکومت بھی قیاس آرائیوں کی بنیاد پر کرنسی کے تبادلے سے بینکوں کو حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس لگانے کی خواہاں تھی اور اس ٹیکس سے حکومت کو 40 ارب روپے سے زائد کی آمدن کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

کسی ملک پر کرپٹ لیڈر سے بڑا اور کوئی عذاب نہیں ہوسکتا

?️ 29 نومبر 2021جہلم (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی ملک پر

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم شناخت ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے، حریت کانفرنس

?️ 9 دسمبر 2023سرینگر : (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر

کے الیکٹرک صارفین پر 12 ماہ کیلئے 1.52 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد

?️ 24 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاور ڈویژن

امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کردی

?️ 2 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں

سعودی عرب میں نئی تقرریاں اور برطرفیاں

?️ 1 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ نے نئے سرکاری عہدوں میں نئی تقرریاں

مافیا طرز کی سفارت کاری

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: دی گارڈین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے

حزب اللہ کے خوف سے صیہونی ریپڈ ری ایکشن بٹالین کی تشکیل

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت غیر قانونی طور پر اپنے وجود میں آنے کے

امریکی تجزیہ کار ایران، روس اور چین کے تعاون سے خوفزدہ

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:ایپوک ٹائمز ویب سائٹ نے امریکی تجزیہ کاروں کے حوالے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے