?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ لاپتا طلبہ کی بازیابی کے لیے وفاقی حکومت کو 13 فروری تک کی ڈیڈ لائن دے دی اور ساتھ ہی وفاق سے آئندہ سماعت پر تمام لاپتا افراد کے گھر پہنچنے کی حتمی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ لاپتا طلبہ کیس پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لاپتا طلبہ کی بازیابی کے لیے عدالتی مہلت میں 13 فروری تک توسیع کی جاتی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، سیکریٹری داخلہ و دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے ابھی بیان حلفی نہیں مانگ رہے، اگر لاپتا افراد بازیاب نہ ہوئے تو وہ بیان حلفی دیں گے اور قانون کے مطابق کارروائی بھی ہو گی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے جبری طور پر گمشدہ بلوچ طلبہ کی فہرست عدالت میں پیش کی، عدالت کو بتایا گیا کہ 12 بلوچ لاپتا طلبہ کے کیس حل طلب ہیں، وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کسی کو اغوا یا جبری طور پر گمشدہ نہ کیا جائے گا، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ تمام لاپتا افراد کو ہر صورت رہا یا بازیاب کرایا جائے گا۔
یہ بھی کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، یہ بیانات اور ایکشن پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے مثبت اشارے ہیں، اس سے بلوچ خاندانوں کی داد رسی ہو گی جن کے پیارے سالوں سے لاپتا ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سمی دین بلوچ نے بتایا کہ ان کے والد کو لاپتا ہوئے ایک دہائی سے زیادہ وقت گزر چکا، ٹیسٹ کیس کے طور پر یہ معاملہ بھی اٹارنی جنرل کو ریفر کیا جاتا ہے۔ اٹارنی جنرل ریاستی اداروں سے سمی دین بلوچ کے والد کے بارے میں پتا کریں۔
سمی دین بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے مشہور گروپ نے بھی کیمپ لگا لیا ہے، ایس ایچ او کوہسار نے بتایا بلوچ شہدا کی نمائندگی کرنے والوں نے بھی دھرنے کے لیے اپنا کیمپ لگایا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں کیمپ مخالف سمتوں میں واضح باؤنڈری لائن کے ساتھ موجود ہیں، پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ دھرنے کے مقام پر امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
الکیشن میں ہماری عوام کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟حافظ نعیم الرحمٰن کی زبانی
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
جولائی
شہزادوں پر جبر وہابیوں، کی بے دخلی؛ بن سلمان کی سیاسی موت
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی حکومت کی جانب سے سعودی معاشرے میں اسلامی ارکان
مارچ
مشرقی شام میں امریکی دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کرنے والی
جون
سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی کردی گئی
?️ 22 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی
اپریل
یمن میں صیہونیت کے خلاف طوفان؛ غزہ کی حمایت میں عوامی سمندر اور مسلح مزاحمت جاری
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:یمن کے عوام نے ایک بار پھر ہفتہ وار ملین
مئی
جس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی نہ ہو وہ کبھی اپنے لوگوں کی حفاظت نہیں کر سکتا:وزیر اعظم
?️ 1 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم نے اسلام آباد میں 2 روزہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ
اپریل
اسرائیل کا کاغذی گھر محاصرے میں
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کو ایک زمانے میں جنگ کے بعد غزہ
اگست
روس کے خلاف امریکی سازشیں؛امریکی وزیر خارجہ کا انکشاف
?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کی شکست
مارچ