اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے صدر سپریم کورٹ بار شعیب شاہین کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی ہے۔
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا جائے۔
بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت گورنر اور الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے۔
بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ سپریم کورٹ حکم دے کہ 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے.
درخواست میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں وفاق اور دونوں صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اس وقت کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کردی تھی۔
بعدازاں 17 کو جنوری کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کردی تھی۔
تحریک انصاف نے دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد ملک میں انتخابات کا مطالبہ کر رکھا ہے لیکن وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے لیکن قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہونے جا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کو چین سے شدید خطرہ:امریکی سفارت کار
اکتوبر
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری، 9 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوگئے
مئی
خاشقجی کے قاتل کے لیے بن سلمان کا نیا مشن
جون
ایک سروے کے نتائج: "اسرائیل” میں معاشی صورتحال ابتر ہو گئی ہے
ستمبر
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل امریکی ایجنٹ ہیں:شمالی کوریا
نومبر
غزہ کی جنگ سلووینیا کی صدر کو کیا یاد دلا ر رہی ہے؟
مارچ
الیکشن سروے پر پابندی صرف انتخابی دن کی حد تک ہے، سرکاری وکیل کا عدالت میں بیان
جنوری
نواز شریف وطن واپس آئیں گے مگر اس کا پنجاب حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں،خواجہ آصف
جنوری