اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اقدام ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو زیادہ شفاف اور آسان بنانا ہے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب رجسٹریشن نمبر گاڑی نہیں بلکہ مالک کو جاری ہوگا یعنی اب ہر مالک کو ایک مستقل نمبر پلیٹ دی جائے گی جو اس کے نام سے منسلک رہے گی، گاڑی کی فروخت پر سابقہ نمبر منسوخ کر دیا جائے گا اور نئے مالک کو نیا رجسٹریشن نمبر الاٹ ہوگا۔

نوٹی فکیشن سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مالک ایک سال تک بغیر کسی گاڑی کے بھی اپنا نمبر اپنے پاس رکھ سکتا ہے تاہم اگر ایک سال کے اندر اس نے وہ نمبر کسی گاڑی سے منسلک نہ کیا تو اس صورت میں اسے منسوخ کردیا جائے گا، یہ پالیسی نئی اور پرانی دونوں قسم کی گاڑیوں پر لاگو ہوگی، جس کے تحت محکمہ ایکسائز ٹرانسفر ہونے والی گاڑی کو بھی اس کے نئے مالک کے نام نیا نمبر جاری کرے گا۔

دوسری طرف پنجاب حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس میں نمایاں اضافے کی تیاری کرلی، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے رجسٹریشن فیس میں اضافے کے حوالے سے تجاویز حکومت کو بھجوا دی ہیں، ان تجاویز کا مقصد نا صرف حکومتی ریونیو میں اضافہ کرنا ہے بلکہ رجسٹریشن کے نظام میں شفافیت لانا بھی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس موجودہ 1 ہزار 200 روپے سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے، ہزار سے اٹھارہ سو سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 11 ہزار روپے اور اس سے اوپر کی گاڑیوں کی فیس 8 ہزار روپے سے بڑھا کر 22 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTV) کے لیے 4 ہزار روپے کی فیس کو بڑھا کر 11 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔

مشہور خبریں۔

نیا امریکی صدر کون ہو گا؟ٹرمپ یا ایلون مسک

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشہور ارب پتی اور

اسرائیل کے خلاف یمنی آپریشنز رکیں گے نہیں : انصاراللہ

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رکن محمد البخیتی نے واضح

افغان امن مسئلہ الزام تراشیوں سے حل نہیں ہو گا: حماد اظہر

?️ 22 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہرنے افغان نائب

کون سی خواتین ’فرشی شلوار‘ پہن سکتی ہیں، ماریہ بی نے بتا دیا

?️ 16 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر

پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں

?️ 18 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان  کے اہم رہنما وسیم اختر

بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبور ہوں، وزیراعظم

?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

ہیکرز میل ویئر وائرس کی مدد سے کرپٹو کرنسی والٹ سے ڈیٹا چرانے کیلئے سرگرم

?️ 5 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیکرز میل ویئر وائرس کی مدد سے کرپٹو

علما سے کوئی اختلاف نہیں، ہماری شکایت صرف صدرمملکت سے ہے، فضل الرحمٰن

?️ 12 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے