اسلام آباد: سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کےخلاف فوجداری مقدمہ درج

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر داخلہ اور احتساب مرزا شہزاد اکبر اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  کے افسر سمیت دیگر افراد کے خلاف مختلف مقدمات درج کرلیے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق وفاقی پولیس نے ایک کاروباری شخصیت اور دبئی کے رہائشی عمر فاروق ظہور کی شکایت پر شہزاد اکبر، ایف آئی اے افسر مردان علی شاہ، خوش بخت، مریم مرزا، مائرہ خرم اور عمید بٹ کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے سیکشن 420، 468، 471، 385، 396، 389، 500 اور 506 کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔

خیال رہے کہ عمر فارق ظہور وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اعتراف کیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی انہیں فروخت کی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے درخواست گزار کی سابقہ اہلیہ خوش بخت مرزا کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی بنیاد پر انکوائری شروع کی تھی۔ انکوائری کے نتیجے میں 5 اکتوبر 2020 اور 10 اکتوبر 2020 کو دو ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں۔

ایف آئی اے حکام نے سابق وزیر اعظم کے اس وقت کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے کہنے پر جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا جنہوں نے مبینہ طور پر مذکورہ تمام ملزمان کی موجودگی میں اپنے دفتر میں جعلی دستاویزات تیار کیے تھے، سابق مشیر نے اس حقیقت کو چھپاتے ہوئے کابینہ سے منظوری حاصل کی تھی کہ سوئٹزرلینڈ اور ناروے میں مقدمات پہلے ہی بند ہو چکے ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور جعلی دستاویزات پر مبنی تھے، تاہم اس کے نتیجے میں جے آئی ٹی نے دونوں ایف آئی آرز کی منسوخی کی رپورٹس عدالت میں پیش کی تھیں۔

لہٰذا استدعا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف جھوٹے فوجداری مقدمات کے اندراج، دستاویزات کی جعلسازی، دھوکا دہی، جعلی دستاویزات کے استعمال، جھوٹے مقدمہ کے اندراج کے بہانے بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کیا جائے۔

ایک پولیس افسر نے ڈان کو بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم ایف آئی آر کو اگلے احکامات تک سیل کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آر کے بارے میں تحقیقات یا قانونی کارروائی اس وقت شروع ہو جائے گی جب یہ سینئر کمانڈ کی ہدایت پر کھلے گی۔

مشہور خبریں۔

دمشق کے ساتھ عرب ممالک کا اتحاد؛ مغربی الجھن اور غصہ

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:2011 میں شام کا بحران شروع ہونے کے بعد عرب دنیا

سپریم کورٹ میں آئین کی دفعہ 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائر

?️ 21 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد

مجھے یحییٰ آفریدی پر ترس آتا ہے وہ سیکنڈ کلاس سول جج بنا ہوا ہے، اعتزازاحسن

?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے معروف قانون دان چوہدری اعتزاز احسن

امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی حکام پر پابندیوں پر تنقید

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے مغربی ممالک کی طرف سے اسرائیلی

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

?️ 15 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، معروف امریکی

طالبان پڑوسیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کریں گے: پاکستانی تجزیہ کار

?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:پاکستانی صحافی اور افغان امور کے ماہر ارشد یوسف زئی نے

اسرائیل کو ایران پر حملے کے لیے اکسانا ایک نفسیاتی عمل ہے: المانیٹر

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا نے صہیونی ریژیم کے ایران پر ممکنہ

امریکی مخالفت کے باوجود صدر آصف زرداری کا ایران کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات پر زور

?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے