🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے کے کیس میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کی ضمانت منظور کرلی۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں رہنماؤں کے خلاف درج سینیٹ میں اسلحہ لے جانے کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی، دلائل سننے کے بعد عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض اختر لانگو اور شفیع محمد کی ضمانت منظور کرلی۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے یکم نومبر کو اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
30 اکتوبر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سابق رکن صوبی اسمبلی اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
25 اکتوبر کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بی این پی-مینگل کے گرفتار سابق رکن بلوچستان اسمبلی اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا تھا۔
اس سے قبل 24 اکتوبر کو اسلام آباد پولیس نے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت پارٹی کے کئی رہنماؤں کے خلاف فاقی دارالحکومت کے تھانہ سیکریٹریٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا تھا، جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کے عملے کو زدوکوب کیا۔
بی این پی کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) سینیٹ کے جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں اختر مینگل اور ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی سمیت 7 دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔
ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ سربراہ بی این پی اور ان کے ساتھیوں نے سینیٹ کے اسٹاف کو زد و کوب کیا، اس میں مزید الزام لگایا گیا کہ اختر مینگل اور ان کے ساتھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے جبکہ ان افراد کے پاس اسلحہ بھی تھا۔
ایف آئی آر میں درخواست کی گئی کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
مشہور خبریں۔
جرمنی یوکرین کو مزید ہتھیار نہیں بھیج سکتا
🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں: جرمنی کے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر برلن اپنے
اگست
نواز شریف کی واپسی سے پہلے ہی ان کو ضمانت مل جائے گی
🗓️ 17 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سینیٹر مسلم لیگ ن رانا مقبول کا کہنا ہے
نومبر
غزہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ نے ویٹو پاور کا استعمال کیون کیا ؟
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ
نومبر
حکومت نے بجلی فی یونٹ 7 روپے 50 پیسے تک مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
🗓️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے ایک ہفتے کے بعد ہی کے-الیکٹرک
جولائی
مئی 2023 کے بعد سے ہفتہ وار مہنگائی 44.64 فیصد کی بُلند ترین سطح پر
🗓️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی مئی 2023 کے بعد سے
جنوری
کورونا کے بعد ڈینگو نے مچائی تباہی
🗓️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید
ستمبر
پیوٹن نے ایڈورڈ اسنوڈن کو روسی شہریت دی
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی کے ادارے کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن
ستمبر
شریف خاندان نے سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے خلاف سازش کی ہے
🗓️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سما
نومبر