?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے کے کیس میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کی ضمانت منظور کرلی۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں رہنماؤں کے خلاف درج سینیٹ میں اسلحہ لے جانے کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی، دلائل سننے کے بعد عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض اختر لانگو اور شفیع محمد کی ضمانت منظور کرلی۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے یکم نومبر کو اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
30 اکتوبر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سابق رکن صوبی اسمبلی اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
25 اکتوبر کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بی این پی-مینگل کے گرفتار سابق رکن بلوچستان اسمبلی اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا تھا۔
اس سے قبل 24 اکتوبر کو اسلام آباد پولیس نے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت پارٹی کے کئی رہنماؤں کے خلاف فاقی دارالحکومت کے تھانہ سیکریٹریٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا تھا، جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کے عملے کو زدوکوب کیا۔
بی این پی کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) سینیٹ کے جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں اختر مینگل اور ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی سمیت 7 دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔
ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ سربراہ بی این پی اور ان کے ساتھیوں نے سینیٹ کے اسٹاف کو زد و کوب کیا، اس میں مزید الزام لگایا گیا کہ اختر مینگل اور ان کے ساتھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے جبکہ ان افراد کے پاس اسلحہ بھی تھا۔
ایف آئی آر میں درخواست کی گئی کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان سے وسطی ایشیا میں دہشت گرد گروہوں کی دراندازی کا خطرہ ہے:روس
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کی پیچیدگی کا
نومبر
ٹیلی کام سیکٹر کو ہم نے کارٹیلائزیشن نہیں بننے دیا، پی ٹی اے
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)
اگست
امریکہ اور انگلینڈ یمنی پانیوں کے لئے خطرہ
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ امریکہ، انگلینڈ اور دیگر قابض
جنوری
سعودی بینکوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی
?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مئی
جولائی
فلسطین کا حامی اور یورپی یونین کی پالیسیوں کا مخالف آئرلینڈ کا صدر بنا
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: کترین کانولی نے آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل
اکتوبر
سعودی وزارت دفاع کی عمارت آرامکو پر حملہ
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے سعودی سرزمین
دسمبر
شہباز گل نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز
اگست
امریکہ نے ذرا سی بھی غلطی کی تو کیا ہوگا؟ عراقی مزاحمتی تحریک کا انتباہ
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رہنما نے خبردار
نومبر