🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے وفاقی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ کم عمر بچے سمیت 5 مسافر آف لوڈ کر دیے۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون نے راولپنڈی اور لاہور ایئرپورٹس سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان بھی گرفتار کر لیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد میں اٹلی جانے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان نے واجد اور فیصل نامی ایجنٹس سے معاہدے کیے تھے، ملزمان نے ایجنٹوں کو فی کس 39 لاکھ روپے ادا کیے، تلاشی کے دوران ملزمان سے 2 مصری ویزے برآمد ہوگئے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہو اکہ ملزمان کو باقی ویزے سعودی عرب میں سب ایجنٹس کے ذریعے ملنے تھے، ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی، مزید تفتیش کے لیےانسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کیے، ملزمان کو راولپنڈی اور لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے خود کو سعودی کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کیا، ملزم سکندر زیب نےخود کو سعودی کمپنی کا اہلکار بتایا، ملزم سکندر زیب نےکروڑوں روپے کا ویزا فراڈ کر رکھا ہے۔
ملزمان نے سعودی عرب کا ورک ویزہ فراہم کرنے کا جھانسہ دیا تھا، اشتہاری اولیاخان 2015 سےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کومطلوب تھا، جب کہ ملزم مظہر اقبال نے2019 میں جعلی پاسپورٹ پر موروکو جانے کی کوشش کی تھی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی کابینہ تحلیل ہونے کے قریب
🗓️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین
اکتوبر
مستقبل قریب میں قیدیوں کے تبادلےکا امکان بہت کم
🗓️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:ہارٹز کے مطابق موساد کے سربراہ نے وارسا میں قطر کے
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ایک اہم قدم
🗓️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیلی حکومت اور حماس کے
نومبر
یمن کی جنگ میں ماہی گیری کے شعبے کو 14 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا
🗓️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی وزارت ماہی گیری نے آج
مارچ
سفری ویزا کی چھوٹ کیلئے عراق، پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
🗓️ 6 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عراق نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم
جون
اسرائیلی حکام کو ادیس ابابا اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا: افریقی یونین کے عہدیدار
🗓️ 20 فروری 2023سچ خبریں:46 افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے صیہونی حکومت
فروری
فرانسیسی صدر کا پارلیمنٹ کو منحل کرنے کا منصوبہ
🗓️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: یورو نیوز ٹی وی چینل کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل
جولائی
ہم غزہ کی تعمیر نو کے لیے فنڈ فراہم نہیں کریں گے:وائٹ ہاؤس
🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ غزہ کی تعمیر
فروری