اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید عمران خان اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے ووٹ کاسٹ کردیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر معروف سیاسی شخصیات نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کردیا۔

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت دیگر معروف سیاسی ناموں نے جیل میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔

تاہم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں کیونکہ ان کی سزا اور گرفتاری پوسٹل ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہوئی تھی۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اڈیالہ جیل میں 100 سے کچھ زیادہ قیدیوں نے ووٹ ڈالا جوکہ جیل میں موجود 7 ہزار قیدیوں کا صرف ایک فیصد ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے صرف ان قیدیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جن کا شناختی کارڈ کمپیوٹرائزڈ تھا جبکہ کم ٹرن آؤٹ کی وجہ قیدیوں کی بڑی تعداد کے پاس اصل شناختی کارڈ کی عدم موجودگی تھی۔

سینیئر حکام نے ڈان کو بتایا کہ ’جیل میں مجرم، ڈکیت، چور، خوفناک جرائم میں ملوث سزا یافتہ مجرمان اور وہ ملزمان قید ہیں جن کے مقدمات عدالت میں چل رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مجرمان اپنے شناخت چھپانے کے لیے شناختی کارڈ ساتھ نہیں رکھتے جبکہ جن ملزمان پر مقدمات چل رہے ہوتے ہیں ان کے شناختی کارڈ تھانوں میں ہوتے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پوسٹل بیلٹ جنوری کے وسط میں موصول ہوئے تھے جنہیں قیدیوں کو مہیا کیا گیا۔ پوسٹل بیلٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 جنوری تھی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتی تھیں لیکن پوسٹل بیلٹ کا عمل مکمل ہونے کی وجہ سے ان کی درخواست پر عمل در آمد نہ ہوسکا۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے تصدیق کی کہ سابق وزیراعطم کی اہلیہ کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے سے انکار کردیا گیا۔

مشہور خبریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی’قانونی کارروائیوں’ کی مذمت

?️ 10 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیپیٹل پولیس آفیسر

محبوبہ مفتی کا راہل گاندھی کے نام خط

?️ 22 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ

گلگت: مطالبات کے حق میں مظاہروں کو ایک ماہ مکمل، حکومت، ایکشن کمیٹی کے مذاکرات ناکام

?️ 1 فروری 2024گلگت: (سچ خبریں) گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ، غیر مقامی افراد

جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی میں جاسوسوں کو پھنسانے کے لیے وسیع مزاحمتی کارروائیاں

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا کہ

نیٹو صرف زبانی جمع خرچ کررہا ہے:یوکرائنی صدر

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائنی صدر نے روس کے مقابلے میں نہ آنے پر نیٹو

عراق کی سلامتی خطے کی سلامتی کا بنیادی ستون ہے:شاہ اردن

?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پیر کے روز اردن

ترکی کی سعودی عرب کے خلاف شکایت

?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:ریاض اور انقرہ کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہونے کے پیش

کیا لندن بھی یوکرین کو ہتھیار دیتا ہے ؟

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے بدھ کے روز یوکرین کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے