?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو حالیہ حملے کا ’بروقت اور مناسب طریقے‘ سے جواب دیا جائے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسلام آباد میں پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ’ ایران 26 اکتوبر کے اسرائیلی حملے کا بروقت اور مؤثر جواب دے گا۔’
سید عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اسرائیلی حملوں کے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے۔
انہوں نے ’صیہونی ریاست‘ پر غزہ سے لبنان تک دہشت گردی پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی ’نسل کشی‘ روکنے میں ناکام رہی ہے۔
اسی طرح کا مؤقف اپناتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پریس کانفرنس میں1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطین کی ایک قابل عمل، خود مختار اور متصل ریاست کے قیام کے مطالبے کا اعادہ کیا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
انہوں نے اسرائیل حملوں کو ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اے پی پی کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم قابض قوتوں کی طرف سے حق خودارادیت کو دہشت گردی کے ساتھ مساوی کرنے کے رجحان کو مسترد کرتے ہیں، جو ان کے قبضے اور نسل پرستی کی پالیسیوں کو طول دینے کی ایک چال کے سوا کچھ نہیں ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ ’فلسطین اور جموں و کشمیر کا دیرینہ مسئلہ حق خود ارادیت سے انکار پر مبنی ہے، ان مسائل کو پرامن طریقے سے متاثرہ آبادی کے حقوق اور امنگوں کا مکمل احترام کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تہران میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر کام کررہے ہیں۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ دونوں ممالک تہران میں اسلامی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی پیش کرنے پر کام کر رہے ہیں، جس کا مقصد اسرائیلی جارحیت سے کے خلاف مؤثر اقدامات کرنا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے دہشت گردی کو دونوں ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ قرار دیا جبکہ فریقین نے انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنے کے عزم کا بھی ارادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کی جانب سے غزہ اور مسئلہ فلسطنیوں کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
اس سے قبل وزرات خارجہ کے بیان کے مطابق اسحٰق ڈار نے دفتر خارجہ میں سید عباس عراقچی اور ان کے وفد کا استقبال کیا جہاں دونوں وزرا نے تجارت، توانائی کے تعاون اور بہتر سرحدی انتظام کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کا سرکاری دورہ کرنے اور تہران میں ہونے والے ای سی او کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
دونوں عہدیداروں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان کے حق خودرادیت کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
کیا بائیڈن کے سفر سے پہلے بینیٹ کی کابینہ گر جائے گی؟
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: العربی الجدید نیوز ویب سائٹ نے تل ابیب کی کابینہ
جون
اسرائیل کی تکنیکی جنگ علاقائی مساوات کو کس سمت لے جا رہی ہے؟
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے پیجرز کا دھماکہ گزشتہ دو دنوں میں ملکی،
ستمبر
اسٹیٹ بینک کو چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ
جون
غزہ کے اسپتالوں میں طبی خدمات بند ہونے کا خطرہ
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ غزہ
اکتوبر
آیت اللہ سیستانی اور پوپ کی ملاقات ؛ صیہونیوں کو گلے لگانے کے تابوت میں آخری کیل
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:آیت اللہ بشیر حسین النجفی کے بیٹے اور نمائندے نے بتایا
مارچ
ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم
اگست
امریکی دارالحکومت میں نیشنل گارڈ کی 2026 تک ڈیوٹی میں توسیع
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ملکی حکام کے حوالے سے بتایا
اکتوبر
صیہونی حکومت کے جرائم کی قیمت بھاری اور تکلیف دہ ہو گی
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:حماس کی عسکری شاخ قسام بٹالینز کے ترجمان ابو عبیدہ نے
اکتوبر