اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے:  ترجمان دفتر خارجہ

عالمی برادری افغان تنازع کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان کی اسرائیل کے ساتھ  مشقوں میں شرکت کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہوسکتا  کہ اسرائیل کے حوالے سے پالیسی تبدیل ہوگئی ہو، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے پاکستان اور اسرائیل کی مشترکہ نیوی مشقوں میں شرکت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ پاکستان ہمیشہ مسئلہ فلسطین اٹھاتا رہا ہے، فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہونا چاہیے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مشترکہ نیول مشقوں سی بریز بطور مبصرشرکت کررہا ہے ، پاکستان کی شرکت کاہرگزمطلب نہیں کہ اسرائیل پرپالیسی تبدیل ہوگئی، پاکستان چاہتا ہے اسرائیل 1967 سے پہلے کی پوزیشن پر سرحدوں کو لائے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان واحد ہے جس نےاسرائیل سےتعلقات مسئلہ فلسطین کے حل سے مشروط کیا ، یہ حل یروشلم کے فلسطینی ریاست کے دارلحکومت کے طور پر قابل عمل ہے۔

خیال رہے پاکستان، ترکی اور متحدہ عرب امارات کی فوج اسرائیلی آرمی کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہے ، جنگی مشقوں میں پاکستان کی بحریہ شرکت کررہی ہے، جنگی مشقیں 28 جون سے 10 جولائی تک جاری رہیں گی۔یہ مشقیں “بلیک سی” میں ہو رہی ہے اور ان بحری مشقوں میں پاکستان اور اسرائیل کے علاوہ دنیا کے چھ براعظموں سے 32 ممالک کی افواج شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

سندھ ہائیکورٹ: تجاوزات کے خاتمے، کراچی کی اراضی کی حفاظت کیلئے حکام سے منصوبہ طلب

?️ 22 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری اور کے ڈی اے 

امریکہ اسرائیل کے معاملات میں بے بس

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے واشنگٹن کا دورہ کرنے

ملک کا برا حال ہو گیا ہے ، حکومت اپوزیشن الائنس سے خوف زدہ ہے ، عمر ایوب

?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی

روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں برس 5 ستمبر کے بعد سے ڈالر

قابض حکومت کو بے مثال کثرت کا سامنا ہے: حماس

?️ 13 اپریل 2023فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ

یورپی یونین کی شیطانی مسکراہٹ

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے واضح تضاد

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے: اقوام متحدہ

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے سیاسی امور نے خبردار

سعودی عرب سے آٹھواں امدادی جہاز غزہ روانہ

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: بن سلمان ریلیف سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ الربیعہ نے جدہ بندرگاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے