🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی چیئرمین سینیٹ نے عرب پارلیمنٹ کے اسپیکرکے ساتھ ملاقات میں انہیں یقین دلایا کہ اسلام آباد صہیونی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔چیئرمین نے زور دیا کہ اسلام آباد فلسطینی عوام کے حقوق اور فلسطین کی آزادی کا محافظ ہے لہذا غاصب صہیونی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں محمد صادق سنجرانی نے عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ کی پیش رفت، مسئلہ فلسطین کے دفاع، کشمیر کے تنازعہ اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات پر پاکستانی حکومت اور پارلیمنٹ کے موقف کی وضاحت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی خطے میں معاشی اور سماجی ترقی کے لیے رابطے اور شراکت داری پر مبنی ہے اور سب کے لیے امن کے پیغام کی عکاسی کرتی ہے۔سنجرانی نے زور دے کر کہا: ہم فلسطینیوں کے جائز مطالبات ، یعنی مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں اور ہم مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیلی حکومت کو کسی قیمت پر تسلیم نہیں کرتا اور کشمیر کے مسلم عوام کی طرح ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے فلسطین اور کشمیر کے مسائل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے پر بھی زور دیا۔عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر پانچ روزہ دورے کے لیے پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کی دعوت پر گزشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد پہنچے۔
مشہور خبریں۔
وزیرخزانہ کا ہر صورت ٹیکس فراڈ روکنے کا اعلان، گرفتاریوں کا عندیہ
🗓️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں
اکتوبر
دشمن کی کسی بھی حماقت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں:ایرانی فوج کے سربراہ
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ اگر
مارچ
کیا اٹلی بھی صیہونیوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے؟
🗓️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے ملک
جنوری
کابل میں دہشت گردانہ حملوں پر پاکستان کا شدید ردعمل
🗓️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے کابل میں دہشت گرد حملوں پر
نومبر
ہڑتال کے باعث برطانوی ریلوے کا نظام مفلوج
🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی ریلوے ورکرز کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین کے رہنما
مئی
سنگال کا اپنے ملک سے فرانسیسی فوجی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ
🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:سنگال کے صدر مکی سال نے اپنے ملک میں فرانسیسی فوجی
نومبر
سربراہ حبیب بینک کو نومنتخب وزیراعظم کی فنانس ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
🗓️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے سب سے بڑے بینک حبیب بینک
مارچ
نابلس اورجنین میں شوٹنگ آپریشن میں صیہونیوں کے ساتھ استقامت کا تصادم
🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ جنین کے شمال مشرق میں
فروری