?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں، مستقبل فلسطین کا ہے۔
اسلام آباد میں ایم ڈبلو ایم کے زیراہتمام فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظاہرے کرنا سب کا آئینی حق ہے، جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس کی چڑھائی کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسرائیل اور امریکا کے سفارت خانوں کے باہر مظاہرے ہو رہے ہیں، لیکن پاکستان میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بیٹھے ہوئے ہیں۔
کانفرنس سے اپنے خطاب میں ایران کے سفیر رضا امیری نے کہا کہ امریکی اور یورپی عوام بھی اپنی حکومتوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، اسرائیل نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ جنگی جرم ہے۔
ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسرائیلی مظالم کے خلاف غزہ مارچ کے معاملے پر جماعت اسلامی اور مقامی انتظامیہ آمنے سامنے آگئیں۔
جماعت اسلامی کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی پابندی کے باوجود جماعت اسلامی نے مارچ اور احتجاج کی کال دی ہے، اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے کیمپ اکھاڑ کر کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
سری نگر ہائی وے پر جماعت اسلامی کے دھرنے کے بعد کارکنوں کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر شیلنگ کی جبکہ کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔
پولیس کی شیلنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور سری نگر ہائی وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔
ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہر صورت مارچ کرے گی۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ طالبان کو نقد رقم بھیجتا ہے؟
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:یو ایس آفس آف انسپکشن فار افغانستان ری کنسٹرکشن SIGAR نے
فروری
مغرب پابندیوں کے ذریعے طاقتور حریفوں کو ختم کرنا چاہتا ہے: لاوروف
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کو
ستمبر
کیا افغانستان کے مستقبل میں خواتین کی شرکت ہوگی؟
?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی
دسمبر
ٹرمپ سے بڑے بڑے بھی غزہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے:حماس
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ثقافتی مشیر نے زور دے کر کہا کہ
فروری
تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر ایک زہریلا مادہ پھیلا
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی
اگست
کیا اسرائیل کی صرف مذمت ہونا چاہیے یا کچھ اور بھی؟
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: ترک یونیورسٹی کی پروفیسر اور تجزیہ کار نے اس بات
نومبر
ایسی پالیسیاں لانا چاہتے ہیں، جن سے لوگوں کے صحت کے مسائل کم ہوں، مصطفیٰ کمال
?️ 5 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ
اپریل
غزہ کے ہسپتالوں کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ جھوٹا
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں حماس
نومبر