🗓️
ملتان( سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سرزمین فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو اپنی سرزمین سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اسرائیل نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین دونوں حل طلب ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل میں بھی مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا گیا، مسئلہ کشمیر اور فلسطین دونوں حل طلب ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی موجودہ صورتِ حال پر آج ترک ہم منصب سے بات کروں گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی قیادت کے ساتھ بھی بات کی، پاکستان کا فلسطین کے حوالے سے واضح مؤقف ہے۔ 27 رمضان کو قبلہ اول پر بےدردی سے چڑھائی کی گئی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، فلسطینیوں کو ان کی اپنی سرزمین سے بےدخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعظم کی ترک صدر سے فلسطین کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ مجھے وزیراعظم کا ترک وزیر خارجہ کے ساتھ رابطے کا پیغام ملا، فلسطین کی صورتحال پر آج ترک ہم منصب سے بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن عمل آگے بڑھ رہا ہے، عالمی برادری نے افغان امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، پاک ایران تعلقات میں بہتری اور گرم جوشی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عید کے دوران قوم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے، احتیاطی تدابیر کے ذریعے کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے، بھارت میں لاکھوں افراد روزانہ کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں، پوری قوم کورونا کے چیلنج سے نبردآزما ہے۔
مشہور خبریں۔
شہرت ملنی ہے تو گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے: متھیرا
🗓️ 16 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ و ماڈل متھیرا کا کہنا ہے کہ اگر آپ
جولائی
پنجاب حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لیا
🗓️ 3 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے گزشتہ برس ستمبر میں جنوبی پنجاب کے
اپریل
وزیر اعظم نے آئندہ 5 برس کیلئے وزارتوں کے اہداف مقرر کردیے، عطا تارڑ
🗓️ 31 مارچ 2024لاہور : (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا
مارچ
غزہ پر 15 ماہ کے صیہونی وحشیانہ پن کے ہولناک اعداد و شمار
🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بعد 15 ماہ میں صیہونیوں کے
جنوری
کیا محمد بن سلمان برطانیہ جانے والے ہیں؟ مقصد؟
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کی
جولائی
وزیراعظم کی کرکٹ گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہداہت
🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج بنی گالہ کے قریب
دسمبر
امریکہ اور چین کے درمیان محاذ آرائی: 2050 میں دنیا کی غیر متنازعہ طاقت کون ہو گا؟
🗓️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:چین کی اربوں کی آبادی، بیجنگ کے ثالثی کے کردار اور
اپریل
انسان دشمن کون ہے امریکہ یا حماس؟ حماس نے ثابت کر دیا
🗓️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان نے جمعہ کی شام اعلان کیا
اکتوبر