اسرائیل سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، شہریوں کے جانے کا علم نہیں، دفتر خارجہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں اور اسرائیل کے تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق خبریں میڈیا سے پتا چلیں، ایک شخص نے اسرائیلی جانے سے متعلق ٹویٹ کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دورے کا کچھ علم نہیں تاہم اس حوالے سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں، دورے سے متعلق معلومات ملنے کے بعد کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے جب کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

اسرائیلی حملوں سے متعلق دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان غزہ پر اسرائیل کی حملوں کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل کے حملے جنگ بندی کی مخالفت ہیں۔

بھارتی قیادت سے متعلق حالیہ بیانات پر اپنے رد عمل میں شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی قیادت لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام کو پرامن کہتی ہے تو اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، سچائی یہ ہے کہ وہ لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے اور نئی دلی کی جانب سے بلوچستان میں ہونے والے جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت تک نہیں کی گئی جب کہ بھارت پورے جنوبی ایشیا کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ علاقائی امن کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پوڈکاسٹ میں ریمارکس غلط اور یکطرفہ تھے۔

خیال رہے کہ مودی نے امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں پاکستان پر الزام لگایا کہ امن کو فروغ دینے کی نئی دہلی کی کوششوں کا دشمنی اور دھوکہ دہی سے جواب دیا گیا جب کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مبینہ طور پر آج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے لیے پریشانی کا مرکز بن چکا ہے جب کہ دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی ہوتی ہے، اس کا سرا کسی نہ کسی طرح پاکستان کی طرف جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت نے کیے غزہ کے جنوب اور شمال میں فضائی حملے

🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:  آج صبح اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی

ایران اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ اجلاس

🗓️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں

مہاجرین کی مسلسل واپسی اور قیدیوں کے تبادلے کا نیا دور

🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے بارہویں روز بھی

یکطرفہ جنگ بندی قابل قبول نہیں: لبنانی وزیر

🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر ثقافت محمد وسام المرتضی

جنگی مشین چلانے والے جنگ روکنے کی بات کر رہے ہیں؛عجیب منطق

🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اس بات پر غور کیے بغیر کہ

مقبوضہ کشمیر میں بس حادثے کا شکار، 30 افراد ہلاک

🗓️ 15 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ایک مسافر بس پہاڑی سڑک سے

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

🗓️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے

اسرائیل قیدیوں کو رہا کرنے میں ناکام 

🗓️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: قسام بٹالین کے فوجی اطلاعاتی مرکز نے غزہ کی پٹی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے