?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کورونا کے پانچویں لہر کے باعث این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کی رفتار پر اظہار تشویش کیا گیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت کی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
این سی او سی نے صوبوں کو کرونا ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ پرواز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
این سی او سی نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ صوبے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ایس او پیزپر سختی سے عمل درآمد کریں اور شعبہ تعلیم ،ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
این سی او سی نے 17 جنوری کو بین الصوبائی وزرا صحت اور تعلیم کا اجلاس بھی طلب کر لیا ۔ وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں کورونا ایس او پیز کی تجاویز پر غور ہوگا جب کہ وزرائے صحت کے اجلاس میں سماجی اور شادی کی تقاریب، ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایس او پیز کی تجاویز پر غور ہوگا۔ جبکہ این سی او سی کی جانب سے ویکسی نیشن مہم اور اہداف کا حصول بھی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
این سی اوسی نے صوبوں خاص کر حکومت سندھ کیساتھ وبا کےپھیلاؤ پر ملکر کام کرنے کا عزم کا اعادہ کیا اور صوبوں کو آکسیجن اسٹاک سے متعلق سروے کروانے کی ہدایت کی۔ این سی او سی کا کہنا تھا کہ وفاق کی تمام اکائیاں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کیسز میں تیزی آ گئی ہے جس سے سب سے زیادہ کراچی متاثر ہے جہاں کورونا کی شرح 35 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی لیزر ہتھیار سعودی بجٹ تباہ کر دیں گے: محمد علی الحوثی
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
دسمبر
شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندگان سے گفتگو
?️ 30 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے
مئی
غزہ کے بارے میں ٹرمپ کا نیا متنازع دعویٰ
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل جنگ
فروری
تیس سال سے صیہونیوں کو للکارنے والی حکمت عملی
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:16 فروری 1992ء کو صیہونی حکومت نے سوچا کہ لبنان میں
فروری
شام میں قتل و غارت کا بازار گرم؛ الجولانی کے عناصر کا 10 منٹ میں ایک حملہ
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں الجولانی کے عناصر کی جانب سے قتل و غارت
دسمبر
بنوں واقعہ اور آپریشن عزم استحکام کے بارے میں بیرسٹر سیف کا بیان
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے کہا کہ بنوں واقعے کی تحقیقات کیلئے
جولائی
غزہ کے خلاف نہ رکنے والی صیہونی جارحیت
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے ایک سال گزرنے کے بعد بھی غزہ
اکتوبر
فیس بک پر 12 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد
?️ 22 اکتوبر 2021لندن(سچ خبریں) فیس بک کو حکم کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی
اکتوبر