اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیڑول کی فی لیٹر قیمت 9 روپے کمی کے بعد 253 روپے ہوجائے گی۔

وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ آج رات 12 بجے کے بعد 16 جولائی سے 31 جولائی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہونا ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پچھلے 15 دنوں میں جو سرگرمیاں ہوئی ہیں اس کے تحت ایک ایٹم میں کچھ کمی ہوئی ہے لیکن دوسرے ایٹم میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روپیہ میں بہتری آنے سے قیمتوں میں بھی بہتری آئی ہے، چونکہ ہم نے یکم جولائی کو آئی ایم ایف سے طے شدہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا ایک حصہ پاس کیا تھا اور آج رات سے قیمتوں کا جونفاذ ہوگا اس میں پیٹرولیم لیوی میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کا فیصلہ ہے اور وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ جتنا ہم ریلیف دے سکتے ہیں دیں اور آئی ایم ایف کے حوالے سے پیٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آج رات سے 7 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے اور اس کی موجودہ قیمت 260 روپے 50 روپے فی لیٹر سے 7 روپے کی کمی کے ساتھ 253 روپے 50 پیسے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اس وقت 262 روپے فی لیٹر ہے، جو پچھلے 15 دن آج رات تک تعین ہوا تھا، اس میں 9 روپے فی لیٹر کمی کرکے اس کو 253 روپے فی لیٹر کیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آج رات 12 بجے کے بعد پیٹرول کی قیمت 9 روپے کی کمی کے ساتھ 253 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 7 روپے کی کمی کے ساتھ 253 روپے 50 پیسے ہوگی۔

یاد رہے کہ یکم جولائی کو وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل نہیں کیا تھا تاہم ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کا اضافہ کیا تھا۔

وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے تین ڈالر کا اضافہ اوگرا نے رپورٹ کیا ہے، اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی رجحان اوپر کا ہے۔

اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ اوگرا نے پوری کوشش کی کہ حکومت اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق جتنی کم از کم قیمت میں اضافہ کرسکیں وہی کریں اور اس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا اور موجودہ قیمت برقرار رہے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں کافی زیادہ اضافہ ہوا، اس لیے انہوں نے حکومت کو کہا ہے کہ اسے ڈیزل کی قیمت میں کم از کم ساڑھے سات روپے اضافہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آج رات بارہ بجے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا اور ڈیزل کی قیمت میں اگلے پندرہ روز کے لیے معذرت کے ساتھ ساڑھے سات روپے کا اضافہ حکومت نے اوگرا کی جانب سے تجویز کے مطابق منظور کیا ہے۔

اس سے قبل 15 جون کو بھی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا پچھلے 15 دنوں میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کوئی زیادہ رد وبدل نہیں ہوا اور نہ ہی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کوئی بہتری آئی ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ غیر مشروط اقتدار کے خواہاں: ہیرس

🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی

عمران خان سے پوچھیں میرے علاوہ ان کی کورکابینہ سے اور کون ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

🗓️ 7 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، حریت کانفرنس

🗓️ 4 اپریل 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر

کیا فلسطین قطر 2022 ورلڈ کپ جیتے گا؟

🗓️ 7 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا، یہ وہ جملہ ہے

پیپلز پارٹی کے بغیر بھی آگے بڑھیں گے:اپوزیشن

🗓️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے

22 اپریل کو گلوبل کال فار غزہ کے تحت ملک گیر ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمٰن

🗓️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا

اسرائیلی کریڈٹ کارڈ نیٹ ورک پر سائبر حملہ

🗓️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیل میں

مشرقی خان یونس پر صیہونی بمباری/غزہ کے 3 ہسپتالوں کی خطرناک صورتحال

🗓️ 17 نومبر 2023 سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے صہیونی فوج کے حملوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے