اسحاق ڈار کے آتے ہی آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کا انکشاف

?️

کراچی (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء کے رہنماء اسحاق ڈار کے بطور وزیر خزانہ حکومت میں شامل ہوتے ہی آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خدشہ تھا کہ پہلی قسط ملنے کے بعد آپ لوگ پیٹرول پر لیوی نہیں لگائیں گے لیکن آئی ایم ایف کو یقین دلایا کہ پیٹرول پر لیوی لگاؤں گا اور تین ماہ پیٹرول پر دس دس اور ڈیزل پر پانچ پانچ روپے لیوی لگائی، اب اسحاق ڈار نے آتے ہی لیوی نہیں بڑھائی، اللہ ہی خیر کرے۔

انہوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے دو ہفتے بعد ہی اسحاق ڈار کی واپسی کی خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں، وزارت کو کبھی محفوظ نہیں سمجھا، کسی کو بھی ملاقات کے لئے دو تین ہفتے سے زائد کا وقت نہیں دیتا تھا، کچھ روز پہلے کہا تھا حکومت وقت پورا کرے گی لیکن میرا اپنا پتہ نہیں، کابینہ ارکان نے کہا ایسا کیوں بولے؟ لیکن اب میں سچا ثابت ہوگیا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر نے کہا آئی ایم ایف سے پوچھو کیا ہم 3ماہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھ سکتے ہیں؟ جواب دیا کہ مر کر بھی یہ نہیں پوچھوں گا، آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے پوچھا کیا ٹیکس برقرار رکھ سکتے ہیں؟ ان کا جواب نہیں آیا اور حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کر لیا۔

ادھر تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے بعد اسحاق ڈار کا آنا معیشت کو کڑاہی سے نکال کر آگ میں جھونکنا ہے، 2017 میں جب اسحاق ڈار فرار ہوئے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور معیشت تباہ کر کے گئے، پتہ لگا کہ مہنگائی کے اعداد و شمار بجلی کی قیمت کو 65 فیصد کم بتایا ہوا ہے، اسی اسحاق ڈار کو شان و شوکت کے ساتھ پاکستان لایا گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ملک کا سب سے بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ترین تیل کی قیمت کے باوجود چھوڑ کر گئے، چوروں نے ایک دن فیصلہ کیا کہ پاکستان میں چوری کو جائز قرار دیا جائے اور پھر ایک دن چوروں کے کیسز معاف ہو گئے، جبر سے معاشی نظام کھڑا نہیں ہوسکتا، ہمارے دور میں معیشت مستحکم تھی، آج مہنگائی،بیروزگاری اور تمام مسائل کے ذمہ دار حکمران ہیں

مشہور خبریں۔

وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی: وزیر اعظم

?️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے ہے

ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر کارڈ دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر

وزیراعظم کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے، بھارت کیخلاف آپریشن پر اعتماد میں لیا

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے

ہیرس نے اپنے اقتصادی منصوبے کی نقاب کشائی کی

?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: 5 نومبر 2024 کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک

امریکی سیاست کا زہر اس ملک کے اعلی عہدیداروں کے گلے پڑ گیا

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کی ریاست کنساس کے نمائندوں اور حکام کو مشتبہ سفید

چینی اے آئی ایپ نے چیٹ جی پی ٹی سمیت دیگر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کی مصنوعی ذہانت (اے آئی)

اسد کا تختہ الٹنے میں کون کون شامل تھا ؟

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ واللا نیوز کے ملٹری رپورٹر

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ پر آذربائیجان جائیں گے

?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ پر آذربائیجان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے