?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ترکیے میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران کے وزیرخارجہ برادر سید عباس عراقچی سے استنبول میں اسلامی سربراہی کانفرنس (او آئی سی) کے 51 ویں وزرائے خارجہ کانفرنس میں غیررسمی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں انہوں نے اسرائیل اور امریکا کے ایران پر بلاجواز اور غیرقانونی حملوں پر اظہار مذمت کرتے ہوئے ایران کے حق دفاع کی حمایت کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ نے خطے میں ابھرتی ہوئی صورت حال پر ایرانی کے مؤقف سے آگاہ کیا، او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی جانب سے ایران پر اسرائیل کے بلاجواز اور غیرقانونی حملوں اور اس کے ساتھ ہی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کی۔
قبل ازیں گزشتہ روز وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں خطاب کے دوران اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی، اسرائیل کے اقدامات کی وجہ سے مشرق وسطیٰ اور دنیا کا امن خطرے سے دو چار ہے۔


مشہور خبریں۔
باجوڑ آپریشن کی شدید مخالفت کے بعد گنڈاپور کا یوٹرن، ٹارگٹڈ آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان
?️ 31 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور
جولائی
سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبہ کی منظوری دیدی گئی
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اب پشاور سے کراچی تک بذریعہ روڈ نان
ستمبر
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا پہلی بار تل ابیب کا دورہ
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد آل نہیان
ستمبر
حنیف عباسی کا تہران استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان
?️ 26 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
شام میں داعش کا حامی کون ہے؟
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:روسی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے شام کے
اگست
نیتن یاہو یزید کے آئینے میں
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ اور اس کے ارد گرد کے واقعات جو
جولائی
اربیل میں ایک خوفناک آگ
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی خبر رساں ذرائع نے عراقی کردستان میں واقع
ستمبر
اپوزیشن احتجاج اور مارچ کا شوق بھی پورا کر لے: وزیر خارجہ
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن
نومبر