اسحاق ڈار سے ایرانی اور روسی سفیروں کی ملاقات، دہشت گردی کی مذمت

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خوریف اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی اور اسلام آباد دھماکہ کے حوالے سے تعزیت کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور روسی سفیر کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، روسی سفیر نے مسجد پر دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کی تمام اقسام کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بعدازاں وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی اور اسلام آباد میں امام بارگاہ پر ہونے والے دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دہشت گردی کی تمام اقسام اور صورتوں کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ واقعات کے بعد سے ہر رات بستر خراب کرتا ہوں؛صیہونی فوجی کا اعتراف

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک پریس کانفرنس میں ایک صہیونی فوجی نے غزہ سے

اسرائیل کے پاس اب غزہ پر بمباری کرنے کے لیے ہتھیار نہیں ہیں: عبرانی میڈیا کی رپورٹ

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ

معیشت،کل ٹرمپ کی طاقت آج کمزوری

?️ 21 دسمبر 2025 معیشت،کل ٹرمپ کی طاقت آج کمزوری امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ

 ترکی میں ایک سیاسی ہلچل؛ پارلیمانی نظام کی واپسی کا امکان 

?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی میں استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی متنازع

سعودی بادشاہ کی قابل اعتراض غیر موجودگی، کیا شاہ سلمان بیمار ہیں؟

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:  سعودی بادشاہ کی طویل غیر حاضری اور مختلف مواقع پر

نیب کا ذلفی بخاری کی 8 سو کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ

?️ 25 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے ذلفی بخاری کی

طالبان کا لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کا منصوبہ

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان کی وزارت تعلیم کے ترجمان نے اعلان کیا کہ چھٹی

غزہ پر گرینڈ مسجد کے مبلغ کی تقریر پر سنسر شپ کا تنازعہ

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: سعودی نیوز نیٹ ورک الاخباریہ نے نماز جمعہ کے دوران مسجد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے