اس وقت ہماری سیاست عجیب و غریب صورتحال کا شکار ہے۔چوہدری شجاعت

🗓️

لاہور:(سچ خبریں)سیاست دانوں کی لیک ہونے والی آڈیوز اور ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے رجحان پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ق) کے صدر اور تجربہ کار سیاستدان چوہدری شجاعت حسین نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں دیوار سے لگانے والوں کے بارے میں معلومات افشا کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات کے بعد ہفتہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ اس وقت ہماری سیاست عجیب و غریب صورتحال کا شکار ہے، ہر روز ویڈیوز چلائی جا رہی ہیں۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی حال ہی میں لیک ہونے والی آڈیو گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی دنیا ہماری سیاست کو کس نظر سے دیکھے گی؟۔

جب ان سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو چوہدری شجاعت نے کہاکہ عمران خان سے کہا کہ وہ پہلے یہ بتائیں کہ ان پر کون دباؤ ڈال رہا ہے۔

عمران خان نے دھمکی دی تھی کہ اگر انہیں دیوار سے لگایا گیا تو وہ ان لوگوں کے نام بتا دیں گے جو ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

چوہدری شجاعت نے مسلم لیگ (ق) کے اندر اختلافات کی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی سے ان کا کوئی اختلاف نہیں ہے، جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا مسلم لیگ(ق) میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ کیا ہم نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان دیا ہے؟۔

تاہم مسلم لیگ(ق) کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ پرویز الٰہی سے کچھ ‘نظریاتی اختلافات’ تھے لیکن انہوں نے ان اختلافات کی شدت کو کم کیا ہے، اس طرح کے معاملات باپ اور بیٹے کے درمیان بھی ہو سکتے ہیں اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

انہوں نے بظاہر مونس الٰہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کو نوجوان نسل کے نقطہ نظر کو سننا چاہیے اور سیاسی رقابت کو ذاتی دشمنی نہیں بننے دینا چاہیے۔

بڑے چوہدری صاحب نے 17 جولائی کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ الیکشن کے بعد پنجاب کی سیاسی صورتحال واضح ہو جائے گی۔

انہوں نے عمران خان کی جانب سے اپنی حکومت کے خاتمے میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر مسلسل تنقید کے جواب میں قومی سلامتی کے اداروں کو ‘پاکستان کے استحکام کے ضامن’ قرار دیا۔

مشہور خبریں۔

ایران اور روس نے مغرب کے خلاف ایک نیا اتحاد بنا لیا ہے: نیوز ویک

🗓️ 21 جولائی 2022سچ خبریں:    گزشتہ دنوں ترکی اور روس کے صدور کے دورہ

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے

🗓️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کے ہمراہ مشترکہ

اسرائیل پر مسلسل جان لیوا حملے کیے جا رہے ہیں: صیہونی میڈیا

🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار گلوبز نے اسرائیل کو لگنے والی مسلسل

پہلی بار ایپل سب سے زیادہ موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی

🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: 2023 میں امریکی موبائل فون کمپنی ’ایپل‘ پہلی بار دنیا

جنوبی افغانستان میں زلزلے سے 280 افراد ہلاک اور 500 زخمی

🗓️ 22 جون 2022سچ خبریں:    صوبہ پکتیکا کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ صوبے

الجولانی کے بھائی شام کی نئی حکومت میں دوسرا سب سے بڑے عہدے پر فائز

🗓️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:ابو محمد الجولانی نے اپنے بھائی کو شام کی نئی

سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ ترقیاتی پلان کی سمری طلب کرلی

🗓️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ

غیر قانونی طور پر ملک میں آنے والوں کا خاتمہ اب ناگزیر ہوچکا، وزیر اطلاعات بلوچستان

🗓️ 4 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے