?️
لاہور:(سچ خبریں)سیاست دانوں کی لیک ہونے والی آڈیوز اور ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے رجحان پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ق) کے صدر اور تجربہ کار سیاستدان چوہدری شجاعت حسین نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں دیوار سے لگانے والوں کے بارے میں معلومات افشا کریں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات کے بعد ہفتہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ اس وقت ہماری سیاست عجیب و غریب صورتحال کا شکار ہے، ہر روز ویڈیوز چلائی جا رہی ہیں۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی حال ہی میں لیک ہونے والی آڈیو گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی دنیا ہماری سیاست کو کس نظر سے دیکھے گی؟۔
جب ان سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو چوہدری شجاعت نے کہاکہ عمران خان سے کہا کہ وہ پہلے یہ بتائیں کہ ان پر کون دباؤ ڈال رہا ہے۔
عمران خان نے دھمکی دی تھی کہ اگر انہیں دیوار سے لگایا گیا تو وہ ان لوگوں کے نام بتا دیں گے جو ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
چوہدری شجاعت نے مسلم لیگ (ق) کے اندر اختلافات کی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی سے ان کا کوئی اختلاف نہیں ہے، جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا مسلم لیگ(ق) میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ کیا ہم نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان دیا ہے؟۔
تاہم مسلم لیگ(ق) کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ پرویز الٰہی سے کچھ ‘نظریاتی اختلافات’ تھے لیکن انہوں نے ان اختلافات کی شدت کو کم کیا ہے، اس طرح کے معاملات باپ اور بیٹے کے درمیان بھی ہو سکتے ہیں اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
انہوں نے بظاہر مونس الٰہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کو نوجوان نسل کے نقطہ نظر کو سننا چاہیے اور سیاسی رقابت کو ذاتی دشمنی نہیں بننے دینا چاہیے۔
بڑے چوہدری صاحب نے 17 جولائی کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ الیکشن کے بعد پنجاب کی سیاسی صورتحال واضح ہو جائے گی۔
انہوں نے عمران خان کی جانب سے اپنی حکومت کے خاتمے میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر مسلسل تنقید کے جواب میں قومی سلامتی کے اداروں کو ‘پاکستان کے استحکام کے ضامن’ قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
اکٹھے کیے گئے فنڈز کو مقتول سری لنکن مینیجر کے اہل خانہ کے حوالہ کر دیا
?️ 17 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) مقتول سری لنکن مینیجر کے اہل خانہ کو اکٹھے
جنوری
قطر کی حکومتی کمپنیاں کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس کو چلائیں گی۔
?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ پاشا نے اعلان
اگست
ٹرمپ کا دعویٰ میکرون کو ادویات کی قیمتیں بڑھانے پر راضی کر لیا
?️ 23 دسمبر 2025ٹرمپ کا دعویٰ میکرون کو ادویات کی قیمتیں بڑھانے پر راضی کر
دسمبر
لندن میں ایک بار پھر نسل پرستی کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوگئے
?️ 6 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) لندن کے شہریوں نے ایک بار پھر ملک میں
اپریل
بحرین کی حکومت نے شیعوں کے عراق اور ایران کے سفر پر پابندی لگا دی
?️ 4 جون 2026سچ خبریں: بحرینی شیعوں پر اپنے جبر کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے
جون
دو امریکی شہروں کی میونسپلٹیوں پر فلسطینی پرچم
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی
جون
ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے:اسد عمر
?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
اپریل
نہ ظلم کرتے ہیں، نہ ظلم سہتے ہیں:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
جون