?️
پنجاب (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اس عید پر پنجاب بھر میں کسی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو جھیپیاں اور پپیاں دینے کی اجازت ملے گی۔
پنجاب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے تمام سیاستداںوں اور اہم شخصیات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس بار عید پر وہ اپنے ڈیروں پر کوئی ملن پارٹیاں منعقد نہیں کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیاں انسان کی زندگی سے جڑی ہیں، اگر انسان ہوگا اور صحت مند ہوگا تو عید کی خوشیاں بھی دوبالا ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جس طرح احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے، اسی طرح لوگ بھی وبا سے بچنے کے لیے اسمارٹ موبائل کا استعمال کریں اور ایک دوسرے کو آن لائن عید مبارکیں دیں۔
فردوس عاشق اعوان نے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ اپنے پیاروں کو ویڈیو کے ذریعے عید کی مبارک باد دیں اور ملنے ملانے سے گریز کریں۔
انہوں نے وبا کی وجہ سے نافذ پابندیوں کے باعث خواتین کی جانب سے عید خریداری نہ کر پانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ انہیں احساس ہے کہ اس بار پابندیوں کی وجہ سے خواتین چوڑیاں اور دوسری چیزیں خرید نہیں کر سکیں اور ان کا خریداری کا شوق ادھورا رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی برداشت نہ کرنے والی خواتین کو فیلڈ میں نہیں آنا چاہیے، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وبا کی وجہ سے اس بار پنجاب بھر میں عید کے اجتماعات نہیں ہوں گے اور نہ ہی سیاسی شخصیات اپنے ڈیروں پر عید پارٹیاں منعقد کر سکیں گے۔
وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اس بار روایتی عید ملن پارٹیاں نہیں ہوں گی اور نہ ہی روایتی انداز میں اس بار ’جپھیاں اور پپیاں’ ہوں گی۔
فردوس عاشق اعوان کی جانب سے عید کے موقع پر جھپیوں اور پپیوں پر پابندی کی بات پر وہاں موجود صحافیوں اور سیاسی کارکنان ہنس پڑے اور ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اس عید پر جھپیوں اور پپیوں پر پابندی ہوگی اور کئی لوگ دوسروں کو یاد دلاتے رہے کہ وہ ذہن نشین کرلیں کہ حکومت نے پپیوں اور جھپیوں پر پابندی لگادی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کی جانب سے جھپیوں اور پپیوں پر پابندی کا مطلب دراصل روایتی انداز میں گلے مل کر عید کی مبارک باد دینے پر پابندی تھا مگر ان کی جانب سے مخصوص انداز میں بات کیے جانے پر لوگوں نے ان کی ویڈیو کو خوب شیئر کیا۔


مشہور خبریں۔
سینیٹ انتخابات میں صرف 3 روز باقی، جوڑ توڑ میں آئی تیزی
?️ 28 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ملک میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے
فروری
غزہ کی صورتحال ایک اخلاقی اور افسوسناک المیہ ہے:امریکی سینیٹر
?️ 31 جولائی 2025غزہ کی صورتحال ایک اخلاقی اور افسوسناک المیہ ہے امریکی سینیٹر برایان
جولائی
وزیراعظم نے راوی پراجیکٹ سے متعلق فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا
?️ 28 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے راوی پراجیکٹ سے متعلق لاہور ہائی
جنوری
اب تک غزہ کی جنگ کے نتائج اور پیغامات
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ جو نسل
نومبر
عام شہری مہنگائی سے پریشان
?️ 3 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے
ستمبر
عمران خان نے آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنرل باجوہ میں تو نہیں کہہ رہا لیکن عوام نے فضل الرحمن کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے
?️ 11 مارچ 2022لوئر دیر (سچ خبریں ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’’ابھی جنرل
مارچ
پابندیوں نے یورپ کو نارڈا اسٹریم گیس کی سپلائی میں 60 فیصد کمی کی
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان یامتری پیسکوف نے آج کہا کہ
جون
"جسٹ ڈو اٹ” ایران سے خطاب؛ اسرائیل کے خاتمے کے لیے مغرب کی دلی آواز
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: ایران اور صہیونی ریاست کے درمیان جاری جنگ کے دوران، "جسٹ
جون