ارے بھائی ہمارے پاس تو ویسے بھی اب کھونے کو کچھ نہیں بچا: جسٹس ہاشم کاکڑ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ کا ایک کیس کی سماعت کے دوران ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ملک جمیل ظفر سے اہم مکالمہ ہوا جبکہ جسٹس ہاشم کاکڑ کے ہلکے پھلکے انداز میں دیئے گئے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے وکیل شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ فیصل آباد کی ایک ٹرائل کورٹ میں فوجداری مقدمہ زیر سماعت تھا، ٹرائل کورٹ نے گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

ایڈووکیٹ شاہ خاور نے کہا کہ میرے موکل اس وقت ایس پی تھے، ان کے خلاف ٹرائل کورٹ نے آرڈر میں آبزرویشنز دیں۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ صرف لوگوں کو جیل میں ڈالنا نہیں ہوتا، عدالتوں میں گواہان کو پیش بھی کرنا ہوتا ہے، ٹرائل کورٹ کے جج صاحب خود جا کر گواہان کو لا تو نہیں سکتے تھے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ شاہ خاور صاحب یہ تو آپ کے ساتھ پولیس والا کھڑا ہے، کیا یہی ڈی آئی جی ہے، جس پر ایڈووکیٹ شاہ خاور نے جواب دیا کہ جی مائی لارڈ یہی ہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے مسکراتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں ریمارکس دیئے کہ یہ دیکھیں یہ یہاں کھڑا ہمیں ڈرا رہا ہے، ارے بھائی ہمارے پاس تو ویسے بھی اب کھونے کو کچھ نہیں بچا۔

جج کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے جب کہ عدالت عظمیٰ نے معاملہ ہائیکورٹ بھجوا دیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ فیصل آباد کی ٹرائل کورٹ نے پولیس افسر کے خلاف آبزرویشنز دیں، لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے چیمبر میں فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی آبزرویشنز برقرار رکھیں، ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، ہائی کورٹ کی اپیل بحال کی جاتی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکیل درخواست گزار نے کہا بغیر سنے فیصلہ دیا گیا، ہائی کورٹ میرٹس پر کیس کا دو ماہ میں سن کر فیصلہ کرے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کی مطلق العنانیت اور ون مین پولیس سسٹم کی طرف امریکہ کا اقدام

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، جن کا اقتدار میں آنا بین الاقوامی سطح

آدھے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس سے مطمئن نہیں

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:      کنزرویٹو پارٹی کے 57.4 فیصد ارکان نے انگلینڈ

مولانا فضل الرحمٰن کا عمران خان پر نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کا الزام

?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا

حکومت کا ٹرمپ کو نوبل پرائز کے لیے نامزد کرنا غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے‘ حافظ نعیم الرحمن

?️ 21 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت

نیتن یاہو غزہ کے سلسلے میں ٹرمپ کے موقف کے منتظر

?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ وہ جنگ

بلوچستان میں بڑی تعداد میں اومیکران کے کیسز سامنے آگئے

?️ 22 دسمبر 2021قلات (سچ خبریں) کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر ضلع

کیا ترکی اور عراق کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے؟

?️ 3 اپریل 2024سچ خبریں: ترک ذرائع نے 12 سال بعد اس ملک کے صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے