اراضی کیس: سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی ضمانت منظور

?️

لاہور: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت نے اراضی کیس میں پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی ضمانت منظور کرلی۔اینٹی کرپشن کورٹ نے سرکاری اراضی پر قبضے کے مقدمے میں دوست محمد مزاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے دوست محمد مزاری کی رہائی کے لیے ایک، ایک لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

سابق ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے سینئر قانون دان فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اراضی پر قبضے کے الزام میں رہائی کے لیے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے دوست مزاری کو گرفتار کیا تھا جو اب تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے، تاہم آج عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے وکلا نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی مگر عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرلی۔

سابق ڈپٹی اسپیکر پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کے لیے اینٹی کریش کی تحویل میں رہے اور پھر عدالت نے انہیں جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

سابق ڈپٹی اسپیکر کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ ک نے دلائل میں کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے سیاسی بنیادوں پر سابق ڈپٹی اسپیکر پر مقدمہ درج کیا۔

واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو گرفتار کیا تھا۔

سابق ڈپٹی اسپیکر  کے وکیل اسامہ خاور گھمن نے کہا تھا کہ یہ گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے حالانکہ ڈپٹی اسپیکر کے طور پر انہوں نے قانون کے تحت اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھائیں۔

اسامہ خاور گھمن کا کہنا تھا کہ دوست مزاری اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنا غیر مناسب ہے اور ان کی گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے خطرہ ہے اور وہ کیس عدالتوں میں لڑیں گے کیونکہ محکمہ اینٹی کرپشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

خیال رہے کہ دوست محمد مزاری 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے تھے اور انہیں ڈپٹی اسپیکر بنایا گیا تھا۔

محکمہ اینٹی کرپشن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ دوست محمد مزاری کو اراضی اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کو طلبی کے دو نوٹس جاری کیے تھے مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

مشہور خبریں۔

حماس کا صیہونی حکام کو فلسطینی قیدیوں کے بارے میں انتباہ

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس نے مقبوضہ فلسطین کی صورتحال اور جنگ بندی

غزہ کے لیے اسرائیل کا نیا منصوبہ

?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ بیتسالل اسموٹریچ نے کنیسٹ میں

حکومت آئین میں کون کون سی 53 ترامیم لانا چاہتی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے آئین میں 53 ترامیم

سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی

?️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی

سعودی اتحاد کی یمنی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری

?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:صوبہ مأرب کی انسانی حقوق کی اعلیٰ کونسل نے یمنی پناہ

تیونس آمریت کی طرف گامزن

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: تیونس کی معزول پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد الغنوچی نے ایک

خطے میں ایران اور سعودی تعلقات کے فوائد

?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:عارف علوی نے اسلام آباد میں خانہ کعبہ کے امام سے

کویت کے امیر نے پارلیمنٹ کو منحل کیوں کیا؟

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: کویت کے امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح نے جمعہ کی شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے