🗓️
پشاور: (سچ خبریں) وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ نے ہسپتالوں میں ادویات کی غیرموجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے بھر کے 17 اضلاع کے لیے ایمرجنسی ادویات روانہ کردیں جنہیں اسٹور کیپرز کے حوالے کردیا گیا۔
میڈیا کے مطابق وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے محکمہ صحت کے ادویات کے صوبائی ویئر ہاؤس کا دورہ کیا اور ادویات کی غیرموجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 6 مہینے سے ہسپتالوں میں ادویات موجود نہیں تھیں اور وزیراعلیٰ امین گنڈاپور کا مشکور ہوں جنہوں ترجیحی بنیادوں پر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا اور 3ارب روپے تک فنڈز ادویات کے لیے ریلیز کردیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریض ہسپتال میں ادویات کے لیے آتے ہیں ورنہ ہسپتال کس فائدے کے، نگران حکومت میں ہسپتالوں کا تاریخی بُحران رہا ہے اور سب سے بڑا اور پہلا چیلنج آج سر کررہا ہوں۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ عوام یقین رکھیں کہ یہ سپلائی نہیں رکے گی، تین مہینے کے لیے فی الحال یہ ادویات بھیج رہے ہیں اور ادویات کی اگلی کھیپ بجٹ کے بعد بھیجیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ادویات ضروریہ میں سینتالیس مختلف ادویات شامل ہیں اور تمام ضلعی و تحصیل ہسپتالوں سمیت بنیادی مراکز میں یہ ادویات پہنچائی جائیں گی۔
سید قاسم علی شاہ نے مزید کہا کہ صوبے کا 16 فیصد بجٹ صحت کے لیے مُختص کیا جائے گا، بجٹ کی تیاری جاری ہیں اور کوشش ہو گی کہ ادویات کی خریداری بروقت ہو۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صحت اور تعلیم پر بھرپور توجہ دیے ہوئے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ تمام ادویہ ایک ہی ویئرہاؤس میں لے آئیں۔
مشہور خبریں۔
ایران روس بڑھتے تعلقات سے امریکہ کو تشویش
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ کا کہنا ہے کہ ہم مشرق وسطی سے نہیں نکلیں
جولائی
اسپین کے بادشاہ اور ڈنمارک کی ملکہ کورونا میں مبتلا
🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:یورپی کمیشن کی رپورٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ
فروری
امریکہ میں پھانسی کا نئا طریقہ
🗓️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں ایک وفاقی جج نے نائٹروجن گیس کا استعمال
جنوری
صحافیوں کے خون کے دھبے کس کے چہرے پر ہیں؟
🗓️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافی حمزہ الدحدوح کی شہادت
جنوری
کشمیری مجاہد برہان وانی کے یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی
🗓️ 8 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں معروف نوجوان کشمیری رہنما اور مجاہد شہید برہان
جولائی
اسرائیلی پولیس فلسطینیوں کی طاقت کے سامنے بے بس، باب دمشق کھولنے پر مجبور ہوگئی
🗓️ 27 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی پولیس فلسطینیوں کی طاقت کے سامنے
اپریل
سعودی عرب آرامکو کے پچاس ارب ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر مجبور
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
فروری
کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تصدیق
🗓️ 20 فروری 2022کراچی ( سچ خبریں ) بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 200
فروری