?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل (بی این پی-مینگل) سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
سینئر سیاست دان سردار اختر مینگل 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے حلقہ این اے 256 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
تجربہ کار سیاست دان کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں ملک بھر اور خاص طور پر بلوچستان میں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ مہلک حملوں اور جبری گمشدگیوں کے واقعات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کو لکھے گئے اپنے خط میں اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال نے مجھے یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کر سکا، ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینا کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کوئی ہے، نہ کوئی ہماری بات سنتا ہے، پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے پکوڑے کی دکان لگا لوں، ملک میں صرف نام کی حکومت رہ گئی ہے۔
اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہیے تھا۔
سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہوں گے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں، یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
عوکر میں امریکہ کا مشن کیا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر اپنے حملے کے آغاز
اکتوبر
جبالیا میں صیہونی قابضین کے نئے مظالم اور قتل و غارت گری
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ کے دیر البلح کیمپ میں ایک
دسمبر
پنجاب سخت ترین آفت کا شکار، کسی سے مدد نہیں مانگی۔ عظمی بخاری
?️ 11 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
کیا جنگ صرف غزہ تک ہی محدور رہے گی؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے ایک آڈیو پیغام
اکتوبر
اردوغان پر مقدمہ چلنا چاہیے:سینئر ترک سیاستدان
?️ 17 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کی حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی کے ایک سینئر
مارچ
شام میں زلزلہ سے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لئے جرمنی کا موقف
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے روس سمیت تمام بین الاقوامی
فروری
اسرائیلی خاندانی ڈھانچے میں تبدیلی
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق، عبرانی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف
اپریل
عراق میں ایک بار پھر امریکی فوجی اڈے کا نشانہ
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کے مغرب میں واقع عین
جون