احسن اقبال پاکستان اولمپکس کے سربراہ پر برس پڑے ‘مزید تذلیل قابل قبول نہیں’

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایشین گیمز میں بری کارکردگی پر پاکستان اولمپکس میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔احسن اقبال نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر 1990 سے لے کر 2022 تک ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کا موازنہ کیا۔

احسن اقبال کی جانب سے شیئر کردہ تفصیلات میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان سالوں میں بھارت کے میڈلز میں اضافہ ہوتا رہا جب کہ پاکستان کے میڈلز  جیتنے کی تعداد کم ہوتی گئی۔

احسن اقبال نے ٹوئٹ میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ کا نام لیتے ہوئے لکھا ‘کیا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عارف حسن قوم کو مندرجہ ذیل چارٹ کی وضاحت کریں گے؟ کیونکہ وہ 2004 سے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیں اور اس کے بعد  ہر طرح کے ذرائع سے خود کو دوبارہ منتخب کرواتے ہیں’۔

سابق وزیر نے مزید لکھا کہ ‘انہوں نے سپریم کورٹ کی طرف سے توثیق شدہ دو میعاد کی حد کو قبول کرنے سے انکار کیا، یہ موازنہ ان آفات کے بارے میں بات کرتا ہے جو ان کے دور میں پاکستانی کھیلوں پر پڑی ہیں’۔

احسن اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ‘میں  چیف آف آرمی اسٹاف سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں کیونکہ عارف حسن خود کو پاکستان میں کسی بھی اتھارٹی کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے ہیں اور انہوں نے پاکستان میں کھیلوں کو تباہ کیا ہے’۔

سابق وزیر کا کہنا ہے کہ ‘پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن میں تبدیلی کی فوری ضرورت ہے، مزید تذلیل قابل قبول نہیں’۔

مشہور خبریں۔

لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت مقرر

?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف

اسرائیل کا ایک اور جھوٹ سامنے آیا ؟

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:القسام بٹالینز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے

عمران خان کی سینئر صحافیوں سے گفتگو

?️ 8 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران

یورپ میں اسرائیل مخالف جذبات کی نئی لہر

?️ 4 جون 2025سچ خبریں:یوگوف کے تازہ سروے کے مطابق اسرائیل کی عوامی حمایت جرائمِ

اسرائیل میں سب کچھ تباہ ہو رہا ہے: نیتن یاہو

?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم نے تل ابیب کی صورتحال پر خبردار

کل رات ایک منصوبے کے تحت عمرفاروق کو ٹی وی پر بٹھا کر ناٹک رچایا گیا

?️ 16 نومبر 2022جہلم: (سچ خبریں) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا

?️ 30 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کےخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

?️ 15 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے