🗓️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس راشن کارڈ کے ذریعے غریبوں کوسبسڈی دیں گے جن لوگوں کی آمدنی50ہزارسے کم ہےانہیں احساس راشن کارڈ دیا جائے گا، اگلے سال مارچ تک پورے پنجاب کے خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائے گا، احساس راشن کارڈ بھی جلد جاری کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء کردیا، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے کورونا کے حوالے سے حکومت پاکستان کےاقدامات کی تعریف کی۔
پنجاب میں نیا پاکستان صحت کارڈ پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا سےعوام اور معیشت دونوں کو بچایا، پیسے والے لوگوں کوعام آدمی کی فکر ہی نہیں، کورونا وائرس کے دوران کہتےتھے لاک ڈاؤن لگادو، لاک ڈاؤن لگاتا تو دہاڑی دار مزدور، ٹیکسی اور رکشے والوں کا کیا بنتا؟
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کی آمدنی50ہزارسے کم ہےانہیں احساس راشن کارڈ دیا جائے گا، ہمارا مشکل وقت ہے، پوری دنیا میں مہنگائی آئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صحت کارڈ پرعثمان بزدار، ڈاکٹریاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جب میں نے ان کوپنجاب کو ہیلتھ کارڈ دینے کا کہا تودونوں کوبڑا جھٹکا لگا، عثمان بزدارکا سب سے زیادہ پسماندہ علاقے سے تعلق ہے، 3سالوں میں440ارب ہیلتھ انشورنس پرخرچ ہونگے۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، ہیلتھ کارڈ سے غریب لوگوں کو فائدہ ہو گا۔
عمران خان نے کہا کہ احساس راشن کارڈ کے ذریعے غریبوں کوسبسڈی دیں گے، آٹا،گھی،دالوں پر30فیصد رعایت ملیں گی، پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی ہے، مشکل وقت میں عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے، 47ارب کی 62لاکھ طلبا کواسکالرشپس دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگوں کو ریاست مدینہ کی سمجھ نہیں، لوگوں کی آگاہی کے لیے رحمت للعالمین اتھارٹی بنائی۔ جب نبی ﷺ نے ریاست کی سربزراہی سنبھالی تو مسلمان غریب تھے، غربت کی انتہا کے باوجود نبی ؐ نے فیصلہ کیا فلاحی ریاست بنائیں گے، نبی ؐ نے دنیا کی تاریخ کی پہلی فلاحی ریاست بنائی، ہم 74 سال سے انتظار کر رہے تھے پیسہ آئے گا تو فلاحی ریاست بنائیں گے۔
مشہور خبریں۔
بھائیوں اور بہنوں کی حمایت جاری رکھیں گے، شہباز شریف کا یوم یکجہتی فلسطین پر بیان
🗓️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم یکجہتی فلسطین
اکتوبر
نیتن یاہو کے اہداف کو جاننے کے لیے امریکی وزیر خارجہ کا مقبوضہ علاقوں کا دورہ
🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:بنجمن نیتن یاہو کی نئی کابینہ کی پالیسیوں کے بارے میں
جنوری
جج دھمکی کیس میں عدالت نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم
🗓️ 19 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج دھمکی
ستمبر
ٹرین حادثے کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آگئے
🗓️ 14 جون 2021گھوٹکی (سچ خبریں) رپورٹ کے مطابق لگیج وین میں حد سے زیادہ
جون
معمول سے کم بارشیں: گرمیوں میں پانی کی کمی کا خدشہ، نیپرا نے واپڈا حکام کو طلب کرلیا
🗓️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں معمول سے کم بارشیں اور
فروری
پاکستان میں غربت 7 فیصد بڑھ گئی، مزید ایک کروڑ 30 لاکھ پاکستانی غریب ہوگئے، ورلڈ بینک
🗓️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق 2024
جنوری
برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے مدنظر پاکستانی مسافروں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 2 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے مدنظر
اپریل
بین گوئیر مسجد الاقصی میں صیہونیوں کے 24 گھنٹے غیر قانونی داخلے کا خواہاں
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اِٹمر بن گوئر نے
اکتوبر