احاطہ پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی اراکین کو گرفتار کرنے پر آئی جی کی سرزنش، فوری رہا کرنے کا حکم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری پر انسپکٹر جنرل ( آئی جی) اسلام آباد پولیس کی سرزنش کی اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتاری سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں آئی جی اسلام آباد کو بھی طلب کیا گیا اور پارلیمنٹیرین کی گرفتاری کے معاملے پر ان کی سرزنش کی گئی۔

ایاز صادق نے گرفتار ارکان پارلیمنٹ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق پارلیمنٹ سے باہرجس کو چاہیں گرفتارکریں، پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتاری ناقابل قبول ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ہدایت کی ہے کہ جو ارکان قومی اسمبلی گرفتار ہوئے ان کے پراڈکشن آرڈر جاری کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس سے رپورٹ مانگی گئی ہے کہ آپ نے کس طرح پارلیمنٹ اور لاجز سے ارکان کو گرفتار کیا۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے آگاہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام گرفتار ارکان کو رہا کیا جائے گا، اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق پروڈکشن جاری کریں گے،گزشتہ روز کے پورے واقعے کی انکوائری ہوگی۔

واضح رہے کہ اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما علی محمد خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کل جو ہوا، اس حوالے سے جو الزامات سامنے آ رہے ہیں، یہ پورے آئین، پوری پارلیمنٹ پر بہت سنجیدہ حملہ ہے جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ کل پارلیمنٹ میں جو ہوا، اس پر ایکشن لیں گے۔

ایاز صادق نے کہا کہ قانون اور آئین کی پاسداری ہونی چاہیے، ہمیں گزشتہ روز کے واقعےکو سنجیدہ لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں جب ایک جماعت اور اس کے کزن نے پارلمنٹ پر حملہ کیا تو بد قسمتی سے اس وقت بھی میں اس کرسی پر تھا، 2014 میں پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تھا اس کا مقدمہ درج ہوا تھا، جو ہوا اس پر ہم نے ایکشن لینا ہے، اس پر ہم نے خاموش نہیں رہنا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو گزشتہ روز کے واقعے کی بھی ایف آئی آر کٹواؤں گا ان لوگوں کے خلاف جنہوں نے یہ اقدام کیا، اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا ہے، کل جو کچھ ہوا اس کی فوٹیجز چاہیے، تاکہ ہم نے جس پر ذمے داری ڈالنی ہے، اس پر ڈالی جا سکے۔

بعد ازاں خواجہ آصف نے کل رات کے واقعہ پر ایوان کی تمام جماعتوں کا جو بھی رد عمل آنا ہے، وہ آجائے، ہم اس سے اتفاق کرتے ہیں، آپ کی ہی قیادت میں موجود اسمبلی میں، ہم 3،4 مہینے پیچھلے دروازے سے آتے تھے، انہوں نے اس کے احاطے پر قبضہ کیے رکھا، وہ ان کو یاد نہیں ہےؕ

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بطور کسٹوڈین جو بات آپ نے کی، اس سے صائب رائے نہیں ہوسکتی، ہمیں اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہے، زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو، اگر آپ زہر بوئیں گے تو پھول نکلیں گے لیکن ہوں گے زہریلے، میٹھا بویا کریں، میٹھا بوئیں گے تو میٹھا، تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے بہت اچھی بات کی، یہ اس ایوان کے تقدس کا مسئلہ ہے، ہم سب اسپیکر کے چیمبر میں آجاتے ہیں، لیکن اس کے بنیادی اسباب کو بھی دیکھنا چاہیے، اگر کمرے میں ہاتھی ہے تو اس کو کہیں، اس طرح کے نظریات رکھ کر، اس طرح کی گفتگو کرکے یہ توقع رکھنا کہ رد عمل نہیں آئے گا، یہ نہیں ہوگا، قانون و آئین کی پاسداری ہونی چاہیے۔

وزیر قانون نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ جہاں ہماری غلطی ہوئی، اس کو مانیں گے، اس کی درستگی بھی کریں گے۔

مشہور خبریں۔

عثمان بزدار کا ملازمین کے حوالے سے اہم اعلان

?️ 23 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سرکاری ملازمین کی اجرت کے

یمن کے خلاف ممنوعہ امریکی اور برطانوی ہتھیاروں کا استعمال

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:مقامی یمنی ذرائع نے سعودی اتحاد کی بارودی سرنگوں اور بموں

قاہرہ مذاکرات جنگ بندی پر کیوں ختم نہیں ہوئے؟

?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:غزہ جنگ اور قیدیوں کے تبادلے میں جنگ بندی کے معاہدے

صیہونیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کی ایک اور کامیابی

?️ 16 جون 2021سچ خبریں:حماس کے ایک ترجمان  نے زور دے کر کہا کہ صہیونیوں

امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے پریشان ہے؟

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ Axios نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر

شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کا ہولناک جرم

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ اور مغربی ممالک کی جامع حمایت کے سائے میں غزہ

ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 1 جون 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا

سوئس کیتھولک چرچ میں جنسی زیادتی کا سلسلہ جاری

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:جرمنی کے ہیمبرگر ایبینڈ بلاٹ نامی ایک آزاد تحقیقی ٹیم نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے