اتحادی حکومت کا آئندہ انتخابات سےقبل ووٹ پکے کرنے کا ایک اور منصوبہ سامنے آ گیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ووٹ بینک بڑھانے کے لیے نوکریاں دینے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ انتخابات سے قبل اتحادی حکومت کا ووٹ پکے کرنے کا ایک اور منصوبہ سامنے آ گیا۔
وفاقی وزارتوں اور محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔
وزارتوں اور محکموں کو گریڈ ایک سے پندرہ کی خالی آسامیوں کی تفصیلات فوری بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی۔وزارتوں ، ذیلی محکموں، خودمختار اداروں اور کمپنیوں کی خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 90 دنوں میں پنجاب میں الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق فیصلہ جسٹس جواد حسن نے لکھوایا، تحریری فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو کہہ دیا ہے کہ الیکشن کمیشن پرسوں تک الیکشن کی تاریخ اور شیڈول جاری کرے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے کہہ رہیں کہ سوائے اس کے آپ مارشل لا لگا دیں اور کوئی گنجائش ہی نہیں ہے کہ الیکشن کو ملتوی کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق گورنر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دینا لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج لاہور ہائیکورٹ نے ہمارے موقف کی توثیق کی ہے۔ فواد چوہدری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا۔

مشہور خبریں۔

Tourists from Singapore are frequent users of Airbnb in South Korea

🗓️ 31 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائیوں میں نقائص کی نشاندہی

🗓️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے گزشتہ روز

خود ہارنے والے چلے اسرائیل کو بچانے

🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں غزہ کی پٹی میں جنگ کے لیے

عراق میں دہشت گردی کے 90 فیصد متاثرین امریکی ہتھیاروں کا شکار

🗓️ 14 اگست 2022سچ خبریں:    عراقی سکیورٹی ماہر شاہین العبیدی نے کہا کہ دیالہ

’اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کے طعنوں سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا‘

🗓️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

بحرینی سیاسی قیدیوں کے اہلخانہ بھی حکومتی عتاب کا شکار

🗓️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین میں انسانی حقوق کی دو تنظیموں کا کہنا ہے کہ

ٹرمپ امریکہ کو ماضی کی طرف لے جانے کے درپے

🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: جو بائیڈن کی نائب صدر، کملا ہیرس نے آئندہ امریکی صدارتی

کیا اب پلاسٹک بھی کھائی جا سکے گی؟

🗓️ 30 جولائی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) کیا مستقبل میں پلاسٹک غذا کے طور پر استعمال ہوگی؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے