آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے،شبلی فراز

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فرازکا کہنا ہے کہا کہ آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے، رات کے اندھیرے میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر پر دھاوا بولا گیا اور دفتر گرایا گیا،ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں بلکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے،جو آج اطمینان سے بیٹھے ہوئے، انہیں بتانا چاہوں گا کہ یہ صرف ہمارے ساتھ نہیں ہورہا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی کارروائیاں کا سلسلہ جاری ہے لیکن آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے، آپ ہمارے دفاتر تو گراسکتے ہیں، ہمارے بانی کو جیل بھیج سکتے ہیں لیکن 25 کروڑ عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت کو ختم نہیں کرسکتے۔

حکومت سیاسی طور پر تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتی تو اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

حکمران جتنے ظلم وستم کرلیں یہ سب لکھا جائے گا۔ اس وقت ملک میں عدم استحکام ہے اور ان حالات میں بھی آپ کا کردار سیاسی نہیں بلکہ ظلم وطاقت کے ذریعے اپنی مخالف پارٹی کو کچلنے کی کوشش کررہے ہیں، جب کہ پیپلزپارٹی اس میں برابر کی شریک ہے جو حکومت میں نہ ہونے کے باوجود حکومت کا حصہ ہے۔پی ٹی آئی  سینیٹر شبلی فراز کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ چوری شدہ مینڈیٹ سے آنے والی فارم 47 کی حکومت کم از کم تاثر تو دے کہ یہ لوگ اچھے لوگ ہیں لیکن اس طرح کی حرکتوں سے یہ عوام کے دلوں میں نفرت پیدا کررہے ہیں۔

اس سے جمہوریت، ووٹ کا تقدس پامال ہورہا ہے۔ ملک میں فسطائیت کی ایک لہر آئی ہوئی ہے، سیاسی کیسز کی بنیاد پر ہماری لیڈرشپ کو گرفتار کیا گیا اور کل ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ لوگ سیاسی طور پر تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتے تو اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، اگر یہ اس کو سیاست کہتے ہیں تو ہم ایسی سیاست چھوڑنے کو تیار ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

داعش کا سب سے خطرناک دہشتگرد گرفتار

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی سکیورٹی فورسز نے سات سال کے تعاقب کے بعد اس

غزہ پر خاموش قبضے کے لیے مذاکرات اور انسانی امداد کے معاملے میں اسرائیل کا دھوکہ

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں امداد کی آمد اور غزہ جنگ کے خاتمے

یمن میں ایک امریکی فوجی ہلاک

?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ یمن میں ان کا ایک

سردیوں میں غزہ کے مہاجرین کی مشکلات؛ ہزاروں خیمے سیلاب کی نذر

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے دفاع مدنی کے مطابق شدید سردی کے باعث مہاجرین

امریکی سینیٹرز نے واشنگٹن سے ابو عاقلہ کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

?️ 24 جون 2022سچ خبریں:    امریکی سینیٹ کے 24 ارکان نے جمعرات کو امریکی

روس نے یوکرین میں آپریشن کے لیے ایک نئی فورس تیارکی

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:    برطانیہ نے منگل 10 اگست کو دعویٰ کیا ہے

پاناما لیکس میں نامزد 436 افراد کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاناما پیپرز کے انکشافات سے پاکستان کی سیاست میں

صہیونی وزیر کی فلسطینیوں کو پھانسی دینے کی شرمناک درخواست

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  اسرائیل کے چینل 14 ٹیلی ویژن نے گزشتہ رات فلسطینیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے