?️
لاہور: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ 30 نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان شفاف، آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے لاہور میں وزیراعلیٰ آفس پنجاب کا دورہ کیا جہاں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ان کا خیرمقدم کیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب کابینہ کے وزرا نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جہاں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چاروں صوبوں کے اراکین اور پنجاب کابینہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات اور حکومت پنجاب حکومت کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
نگران پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا پرامن، آزادانہ اور منصفانہ انعقاد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کے لیے فوکل پرسن مقرر کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا وقت قریب ہے، سب کو مل کر منصفانہ اور شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔
چیف الیشکن کمشنر نے کہا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے نگران حکومت پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 30 نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا، الیکشن کمیشن آف پاکستان شفاف، آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں حکومت پنجاب کے اب تک کے اقدامات سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ عام انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کا آزادانہ انعقاد یقینی بنانے کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب ٹیم عام انتخابات کا منصفانہ انعقاد یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز پر من وعن عمل کرے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ عام انتخابات کا منصفانہ، آزادانہ اور پرامن انعقاد قومی ذمہ داری ہے جسے احسن طریقے سے نبھائیں گے۔
اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر سندھ نثار احمد درانی، ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی، ممبر خیبرپختونخوا جسٹس (ر) اکرام اللہ خان، ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ، اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر سید آصف حسین، اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ظفر اقبال حسین، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے بھیشرکت کی۔
مشہور خبریں۔
طالبان نے کابل شہر میں 4 ہزار بھکاریوں کو اکٹھا کیا
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کے دفتر
ستمبر
یمنی عوام نے غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کیا؛ٹرمپ کا اعتراف
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمنی عوام کی شجاعت اور امریکہ
مئی
نیتن یاہو کی من مانی سے اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ مایوس
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کے زیر حراست امریکی اسرائیلی قیدی عدن الیگزینڈر
اپریل
خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ، حماس نے شدید دھمکی دے دی
?️ 16 جولائی 2021غزہ (سچ خبریں) خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ
جولائی
سعودی عرب نے بنایا متنازعہ معاویہ سیریل
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ایم بی سی ٹیلی ویژن چینل نے خاموشی
جون
شام میں سکیورٹی کا شدید خلا ؛ کرد ڈیموکریٹک فورسز کے سربراہ کی زبانی
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے سربراہ مظلوم عبدی نے ترکی کی
جنوری
کوہستان کرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط جارہا ہے، عمران خان
?️ 27 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) کوہستان میگاکرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط
جون
ہم نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے:چین
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ اس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے
جون