آزاد کشمیر کی جے یو آئین نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی

?️

مظفرآباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس سے آل جموں کشمیر جے یو آئی کے وفد نے قاضی محمودالحسن کی سربراہی میں ملاقات کی ، جس میں جے یو آئی نے آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت اور آل جموں و کشمیر جے یو آئی کے تمام امیدواروں کو پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں دستبردار کرانے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر قاضی محمود الحسن نے کہا کہ تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے، دونوں جماعتوں کے اتحاد سے ریاست میں ساز گار ماحول پیدا ہوگا جب کہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزادکشمیر کی سیاست میں مذہبی جماعتوں کا ایک اہم کردار ہے، جموں کشمیر جمعیت علمائے اسلام کا ہر حلقے میں ووٹ بینک موجود ہے، آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔

علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے الیکشن سے قبل تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، آزاد کشمیر کابینہ کے اہم رکن سردار میر اکبر خان نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ، انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ، سردار میر اکبر خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی جس کے دوران ن لیگ سے علحیدگی کا اعلان کیا، ملاقات میں وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے ، سردار اکبر خان نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پی ٹی آئی کی منشور پر اعتماد کا اظہار بھی کیا جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سردار میر اکبر خان کو ایل اے 16 باغ سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گیارویں عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے ، امیدوار 21 جون شام 4 بجےتک کاغذات نامزدگی داخل کروا سکتے ہیں، 26 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، 27 جون تک اعتراضات داخل کروائے جا سکیں گے، 2 جولائی تک کاغذات کی واپسی ہو سکے گی، 3 جولائی کوامیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں ہوگی، اور امیدارواں کو انتخابی نشانات 4 جولائی کو الاٹ ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

مصر اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں بہتری لائیں گے:ترکی کے صدر

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:ترک صدر نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت اور مصر کے

ڈیرہ اسمٰعیل خان، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گردہلاک

?️ 22 اپریل 2024ڈی آئی خان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور

سید حسن نصراللہ کو کیسے شہید کیا؟ صیہونی اخبار کا دعوی

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بارے

غزہ کے قتل عام میں سلامتی کونسل بھی برابر کی شریک

?️ 24 جولائی 2025غزہ کے قتل عام میں سلامتی کونسل بھی برابر کی شریک غزہ

ہم اسرائیل اور امریکہ کے حساس اہداف کو کچل دیں گے: یمن

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: محمد عبدالسلام نے کہا کہ حدیدہ میں شہری تنصیبات پر

عمران خان نے پھر کی امریکہ کی مخالفت

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستان جسٹس موومنٹ سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان نے مالی،

واشنگٹن کی محفوظ راستے کھولنے کی درخواست داعش سے امریکی تعلقات کی علامت ہے: انصار اللہ

?️ 17 اکتوبر 2021یمنی انصار اللہ کے ترجمان نے داعش اور القاعدہ سے امریکی تعلق

امریکی عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہے یا اسرائیل کے؟

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی شہریوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے غزہ کے مظلوم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے